دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے تحت 13 نومبر 2021ء کو کراچی ریجن صحرائے مدینہ زون بحریہ ٹاؤن کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ریجن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کا تعارف پیش کیا۔

غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ بتایا نیزاسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئےاس پر انہوں نے دلچسپی کا اظہار کیا اور دوبارہ ایسے سیشن کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 11 نومبر2021ء بروز جمعرات اورنگی ٹاؤن کابینہ 5 نمبر ، کوئٹہ جوائنٹ روڈ

اور حسن گوٹھ میں کفن دفن اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔مزید غسل دینے کا طریقہ بھی سکھایا۔اس کے علاوہ دعوت اسلامی کے اصلاحی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے تحت 8 نومبر 2021ء بروز پیر کراچی ساؤتھ زون 2 میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور تقرری مکمل کرنے اور کفن دفن اجتماعات منعقد کرنے کے متعلق اہداف دیئے۔ مزید ٹیلی تھون یونٹس جمع کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے تحت 8 نومبر 2021 کو کراچی ریجن کوئٹہ زون میں زون سطح پر ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔

اس موقع پر زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کام کرنے کے مدنی پھول سمجھائے اور د شعبے پر تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا نیز ذیلی سطح تک کفن دفن اجتماعات کرنے اور تربیت کے بعد فلو اپ کرنے کا ہدف دیا جس پر سب نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے تحت 6 نومبر 2021ء کو جوہر ٹاؤن کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون نگران مع مشاورت، کابینہ نگران مع مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے رسالہ انٹری کرنے، ذمہ داراسلامی بہنوں اور ماتحت سے رابطہ مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور سستی دور کرنے کےحوالے سے نکات بتائےنیز ٹیلی تھون کے لئے اہداف کے مطابق عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔ مزید صدقے کے فضائل بتاتے ہوئے ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں )کے تحت یکم نومبر 2021ء بروز پیر کراچی ساؤتھ زون 1محمودآباد کابینہ ڈویژن چنیسر گوٹھ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا ۔ مزید اس موقع پر کتاب’’ تجہیز و تکفین کا طریقہ‘‘ مطالعہ کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن )اسلامی بہنیں )کے تحت 30 اکتوبر2021ء کو کراچی ایسٹ زون 2 ناظم آباد کابینہ ڈویژن بفرزون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تا علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقہ اور ڈویژن سطح پر دینی کام کرنے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو اپڈیٹ نکات بتائے اور کارکردگی شیڈول کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیئے۔ مزید ماہانہ تربیتی سیشن رکھوانے اور کفن دفن ٹیسٹ کے لئے اسلامی بہنوں کو تیار کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں)کے تحت 28 اکتوبر2021ء بروز اتوار حیدرآباد زون بدین کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا ۔

زون کفن دفن ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیو کارکردگی فارم سمجھائے اور انہیں تقرری مکمل کرنےکاذہن دیا۔ اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے اور دینی کاموں کی ذمہ داری لینے کی ترغیب بھی دلائی ۔آخر میں ذمہ داران کے درمیان رسالے بھی تقسیم کئےگئے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنوں) کے زیر اہتمام 25 اکتوبر2021ء بروز پیر اورنگی ٹاؤن کابینہ کراچی میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش130 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوت اور نعت رسول ﷺ سے آغاز ہو ا۔اس کے بعد ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ بیماری پر صبر کےفضائل‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو صلوٰۃ الحاجات پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے صلوٰۃ الحاجات بھی پڑھی ۔ اختتام پر ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دکھیاری اُمّت کی صحت یابی اور خوش حالی کے لئے دعا کروائی۔ آخر میں تعویذ عطاریہ کا بستہ لگایا گیا جس میں 271 تعویذات عطاریہ دیئے گئے نیزکم و بیش156 اوراد وظائف دیئے گئے ۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں) کے تحت 27،26،25 اکتوبر2021ء کو ملتان زون کی رنگیل پور کابینہ میں دوہرائی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نے’’ اتحاد و اتفاق ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں کو کرنے کےحوالےسے تربیتی مدنی پھول دیئے نیز ممتاز کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دیئے۔اس کے علاوہ تعویذات کی دوہرائی کاسلسلہ ہوا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں ) کےزیراہتمام 26 اکتوبر2021ء کوفیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں رکنِ ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں مدنی مذاکرہ، ہفتہ وارسنتوں بھرا اجتماع اورہفتہ وار رسالے کی مطالعہ کارکردگی سافٹ ویئر میں انٹر کرنے پر توجہ دلائی نیز شعبے کےدینی کام بڑھا نے کے حوالے سے بھی کلام ہوا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں )کے تحت 23اکتوبر 2021ء بروز اتوار رنچھوڑ لائن کابینہ ڈویژن گارڈن اور کوئٹہ وحدت کالونی ڈویژن کے علاقے گلشن ٹاؤن میں کفن دفن اجتماعات کاانعقاد ہوا جن میں 18 اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔

کابینہ و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے غسل میت دینے ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتےہوئے انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ اورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن الفتح میں کفن دفن تربیتی اجتماع ڈویژن سطح پر رکھا گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا نیزغسل دینے کا طریقہ سکھایا اور اس سے متعلق دیگر مدنی پھول بھی سمجھائے۔ مزید اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور کتاب تجہیز و تکفین کا مطالعہ کرنے کاذہن دیا ۔اس اجتماع میں 10اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں پیش کیں۔