دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ءبروز ہفتہ صحرائے مدینہ زون گلشن معمار کابینہ ڈویژن الآصف اسکوائر کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 43اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کوشعبے کے دینی کام میں حصہ لینے تنظیمی ذمہ داری قبول کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اس پر ایک اسلامی بہن نے شعبہ کفن دفن گلشن معمار ، ایک نے ڈویژن فقیرا گوٹھ اور ایک نے علاقائی سطح پر ذمہ داری کے لئے خود کوپیش کیا۔ جبکہ 20 اسلامی بہنوں نے غسل میت کا ٹیسٹ دینے اور کتاب تجہیزوتکفین کا طریقہ پڑھنے کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت   21 اکتوبر 2021ء بروز جمعرات کو لیاری کابینہ ڈویژن موسیٰ لین میں اسلامی بہن کے گھر والدہ کے سوئم کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد ہواجس میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’والدین کے حقوق‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا جبکہ کابینہ مشاورت شعبہ مالیات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کروائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی بہنیں ) کے تحت کراچی ساؤتھ زون1 رنچھورلائن کابینہ ڈویژن سولجر بازار میں22 اکتوبر بروز جمعہ مدنی مشورہ ہوا جس میں تقریبا 4 l اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نےاسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینےکاذہن دیا اور تقریاں مکمل کرنے کاہدف دیا ۔اس کےعلاوہ ایک اسلامی بہن کو علاقہ سطح پر ذمہ داری دی ۔ مزید کفن دفن اجتماع منعقد کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں ) کے تحت 17 اکتوبر2021 ء کو صحرائے مدینہ زون شاہ مرید کابینہ کراچی میں کفن دفن اجتماع کاانعقادہوا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مبلغۂ دعوت اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کوغسل میت دینے اور کفن پہنانےکا عملی طریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانےوالے سولات کےجوابات بھی دیئے۔اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت   گزشتہ دنوں دارالسنہ گجرات سٹی اور سیالکوٹ زون پاکپورہ جامعۃ المدینہ گرلز میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں زون،کابینہ اور ڈویژن شعبہ ذمہ داران کے علاوہ دیگر نگران اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو شعبےکےدینی کام کرنےکےحوالےسے اپڈیٹ مدنی پھول بتائے۔ مزید کفن دفن اجتماعات کرنےکےحوالےسے تربیتی نکات بھی بتائے اور کفن دفن ٹیسٹ دینےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت 11 اکتوبر 2021ء لیاری کابینہ ڈویژن جمعہ بلوچ علاقہ ہنگورہ آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبے کےدینی کام کرنےکےحوالےسے اپڈیٹ نکات بتائے اوران کو کفن دفن اجتماعات منعقد کرنےکےاہداف دیئے نیزشعبےکےتحت ہونےوالے ٹیسٹ دینے کا بھی ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن و دفن (اسلامی بہنوں) کے تحت 10 اکتوبر 2021ء کو لاڑکانہ کابینہ ڈویژن باقرانی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت دینے کی فضیلت بتاتےہوئے غسل میت کاطریقہ بیان کیااور اسلامی بہنوں کواپنے ڈویژن میں ہونےوالےکفن دفن تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے کفن دفن اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنوں )کے تحت 9 اکتوبر 2021 ء بروز ہفتہ کراچی ایسٹ زون 2 حسین آباد کا بینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے شعبےکےدینی کام کرنےکے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیزتقرری مکمل کرنےکے حوالے سے اہداف دیئے اس کےعلاوہ مدنی مذاکرہ کارکردگی آن لائن جمع کرنےسے متعلق مدنی پھول دیئے اور ٹیلی تھون کے لئےکوششِ کرنے اور کفن دفن ٹیسٹ دینے کا ذہن دیاجس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن ماہ ستمبر 2021 ءمیں ہونے والےدینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

کفن دفن تربیتی اجتماعات کی تعداد: 142

ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3ہزار528

دیئےگئےغسل میت کی تعداد: 228

ایصالِ ثواب اجتماعات کی تعداد: 141

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےوالی لواحقات کی تعداد: 243

نیک اعمال کی عاملات بننے والی لواحقات کی تعداد: 94

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے والی لواحقات کی تعداد : 47


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ    زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن گلشن ضیاء خیر آباد میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں19اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ علم دین حاصل کرنے کے فضائل ‘‘کےموضوع پر بیان کیا اورغسل میت دینےوکفن پہنانےکا طریقہ سکھایا نیز دینی کام کرنےکےحوالےسے تربیت کی اور نماز پڑھنے کا ذہن دیتےہوئے انہیں کتاب تجہیزو تکفین کا طریقہ پڑھنے کا ذہن دیا۔ 


دعوت ِاسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت کراچی گوادر زون کی لسبیلہ کابینہ میں  مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار سمیت تقریباً 52 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کام کا تعارف پیش کرتےہوئےاسلامی بہنوں کوشعبے کےدینی کام کرنےکےحوالےسے ذمہ داریاں دیں اور انہیں کفن دفن اجتماعات کرنے کا طریقہ سیکھا یا۔ اس کے ساتھ ہی کتاب تجہیزوتکفین کاطریقہ پڑھنے اور اس سے ٹیسٹ دینے کاہدف بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


کراچی ساؤتھ  زون 2 شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت لیاری کابینہ اور صحرائے مدینہ کابینہ کی ڈویژن گڈاپ کیٹل فارم میں کفن دفن اجتماعات کاانعقادہواجن میں کم و بیش 40اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے ’’نزع کی سختیوں‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے، کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا جس پرمقامی اسلامی بہنوں نے اظہار مسرت کیا۔ آخر میں رٹن ٹیسٹ لیا گیا اورکتاب تجہیز و تکفین کا طریقہ پڑھنے کا ذہن دیا گیا جس پر تقریباً 9 اسلامی بہنوں نے کتاب پڑھنے اور 10اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں پیش کیں۔