دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنوں) کے زیر اہتمام 25 اکتوبر2021ء بروز پیر اورنگی ٹاؤن کابینہ کراچی میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش130 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوت اور نعت رسول ﷺ سے آغاز ہو ا۔اس کے بعد ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ بیماری پر صبر کےفضائل‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو صلوٰۃ الحاجات پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے صلوٰۃ الحاجات بھی پڑھی ۔ اختتام پر ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دکھیاری اُمّت کی صحت یابی اور خوش حالی کے لئے دعا کروائی۔ آخر میں تعویذ عطاریہ کا بستہ لگایا گیا جس میں 271 تعویذات عطاریہ دیئے گئے نیزکم و بیش156 اوراد وظائف دیئے گئے ۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں) کے تحت 27،26،25 اکتوبر2021ء کو ملتان زون کی رنگیل پور کابینہ میں دوہرائی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نے’’ اتحاد و اتفاق ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں کو کرنے کےحوالےسے تربیتی مدنی پھول دیئے نیز ممتاز کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دیئے۔اس کے علاوہ تعویذات کی دوہرائی کاسلسلہ ہوا ۔