دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ اورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن الفتح میں کفن دفن تربیتی اجتماع ڈویژن سطح پر رکھا گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا نیزغسل دینے کا طریقہ سکھایا اور اس سے متعلق دیگر مدنی پھول بھی سمجھائے۔ مزید اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور کتاب تجہیز و تکفین کا مطالعہ کرنے کاذہن دیا ۔اس اجتماع میں 10اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں پیش کیں۔