دعوت
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 4 دسمبر2021 ء کو ملتان ریجن ذمہ دارا سلامی بہن نے شجاع آباد زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں شجاع آباد زون کی مختلف کابینہ سے 16
ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی فارم اور عملی شیڈول سمجھایا گیا نیز کابینہ
ڈویژن اور علاقہ سطح پر تقرریاں مکمل کرنےکے حوالے سے اہداف دیئے گئے۔ اس کے علاوہ بروقت سافٹ ویئر پر کارکردگیاں جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے گئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2021ءکو ٹوبہ زون ٹوبہ اطراف کا بینہ 257 گ ب میں کفن
دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 40 سے زیادہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اس میں شریعت کے مطابق کفن پہنانے اور غسل میت
دینے پر تربیت کی۔ تربیت میں بہت سی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ ہم بھی اس نیکی کے
کام میں دعوت اسلامی کے اس شعبے میں کام
کریں گی۔ مزید مستعمل پانی کے بارے میں بھی رکن زون نے رہنمائی کی۔