19 جمادی الاخر, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں مختلف شعبہ
جات کے ذریعے دینِ متین کا کام جاری ہے ان ہی میں سے ایک شعبہ
کفن دفن للبنات بھی ہے۔
اگست 2024ء
کی کارکردگی کے مطابق اس شعبے کے تحت بیرونِ
ملک میں 28 مقامات پر کفن دفن تربیتی
اجتماعات ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد
413 اور غسل
میت کی تعداد 32 تھی ۔
اسی طرح پاکستان بھر کی خواتین کے درمیان ماہِ
اگست 2024ء میں 1 ہزار 554 مقامات پر کفن
دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد 12 ہزار 351 اور غسل میت کی تعداد 1 ہزار 105 تھی۔