پاکستان کی خواتین کے درمیان اگست 2024ء میں
ہونے والے غسلِ میت کورسز کی کارکردگی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے مسلمانوں
کے کفن دفن کے معاملات کے لئے شعبہ کفن دفن کا قیام کیا ہے جس کے تحت ذمہ دار
اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں کفن دفن کے معاملات سرانجام دیتے رہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اگست 2024ء میں شعبہ کفن دفن
للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر کےکم و بیش 1 ہزار 554 مقامات پر غسلِ
میت کورسز ہوئے جن میں 12 ہزار 351 اسلامی
بہنیں شریک ہوئیں۔
ان کورسز میں شرکا کو اسلامی بہن کی میت کو غسل
دینے کا طریقہ سکھایا گیااورشعبے کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کفن کاٹنے / پہنانے پر
شرکا کی رہنمائی جبکہ مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے لئے مدنی پھول دیئے گئے جس
کا تحریری ٹیسٹ بھی لیا گیا۔
اسی طرح اگست 2024ء ہی میں پاکستان بھر کی
خواتین کے درمیان 1 ہزار 729 مقامات پر شارٹ کورسز بنام ”غسلِ میت کورس و تجہیز
و تکفین کورس“ ہوئے جن میں 42 ہزار 231 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شرکا اسلامی
بہنوں کو شعبہ کفن دفن للبنات کا تعارف کروایا اور کفن دفن کے مسائل سمجھائے جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔