4 جمادی الاخر, 1446 ہجری
کراچی سمیت بیرونِ ملک کی شعبہ کفن دفن للبنات کی
ذمہ داران کے لئے سیشن
Sat, 10 Feb , 2024
301 days ago
پی آئی بی کالونی کراچی میں قائم اسلامی بہنوں
کے دارالسنہ فیضانِ صحابیات میں 4جنوری 2024ء کو ایک سیشن ہوا جس میں کراچی بھر سے شعبہ کفن دفن
للبنات کی ذمہ داران براہِ راست جبکہ بیرونِ ملک کی اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ
شریک ہوئیں۔
سیشن کے دوران عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران
اسلامی بہن نے ”اطاعت“ کے موضوع پر بیان کیا اور صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی جانب سے ہونے والے چند سوالات کے
جوابات دیئے۔سیشن کے آخر میں صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا اور صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی۔