5 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
راولپنڈی شہر کے سٹی
ٹاؤن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد، 26 اسلامی بہنوں کی شرکت
Thu, 31 Aug , 2023
1 year ago
اسلامی بہنوں کو دینی و شرعی مسائل سکھانے کے
لئے دعوتِ اسلامی کے تحت 22 اگست 2023ء بروز منگل راولپنڈی شہر کے سٹی ٹاؤن میں
کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دورانِ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شرکا اسلامی
بہنوں کو غسلِ میت کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا
نیز شرکا کی جانب سے اس حوالے سے پیش آنے
والے معاملات و سولات بیان کئے گئےجن کی شرعی رہنمائی کے بعد جوابات دیئے گئے۔
بعدِ اجتماع وہاں موجود اسلامی بہنوں نے کفن دفن
للبنات کا ٹیسٹ دینے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی
اچھی اچھی نیتیں کیں۔