23 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
شعبہ کفن دفن للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ
Wed, 21 May , 2025
7 hours ago
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
11 مئی 2025ء کی صبح 11:00 تا دوپہر 2:00 بجے تک شعبہ کفن دفن للبنات کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ”الفاظ کی تاثیر میں لہجے کا کردار“ کے موضوع پر بیان کرتے
ہوئے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کے درمیان 23 مئی 2025ء تک ہفتہ تقرری
مہم منانے کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی موجودہ تقرری و سالانہ اہداف کا جائزہ لیااور ان میں مزید بہتری لانے کے لئے
آئندہ کے اہداف دیئے جبکہ رمضان ڈونیشن کارکردگی پر اسلامی بہنوں کو حوصلہ افزائی
بھی کی۔