نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ایک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات (پاکستان) کے صوبائی اور صوبہ پنجاب کے تمام ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد شاہد عطاری (نگرانِ پاکستان مشاورت) اور حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا۔

اراکینِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے پاکستان بھر میں ہونے والے دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور خود بھی اخلاص کے ساتھ دینی کام کرتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)