شیخوپورہ ، پنجاب:

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں شیخوپورہ، پنجاب کے MNA خرم منور منج سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ ڈویژن شیخوپورہ حاجی نعیم خاں عطاری نےرواں سال ”1500 ویں جشنِ میلادُ النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم منانے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے MNA خرم منور منج کو تحائف دیئے گئے جبکہ دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)