سبی میں دعوت اسلامی  کے زیرِ اہتمام شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ڈسٹرکٹ نگران سبی محمد اسحاق عطاری کے ساتھ ایس پی، سیکیورٹی آفیسر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ محمد نواز بگٹی کے ماموں کے انتقال پر ملاقات کی۔

دوران ملاقات محمد وقار عطاری نے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ا یصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت بھی کروائی۔

اس موقع پر وہاں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات (سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بیٹے نوابزادۂ شمعون خان باروزئی ،سماجی شخصیات ڈاکٹر عبدالحئ بلوچ ،ڈاکٹر عبدالقادر ہارون ،عبدلرحمن بگٹی ،سابق ڈی آئی جی حیدر علی بگٹی کے بیٹے جنرل کونسلر میونسپل کارپوریشن سبی گورنمنٹ کنٹریکٹر معیذ حیدر بلوچ) سے بھی ملاقات کی۔(رپورٹ:کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدرسہ  قادریہ کے سربراہ پیر سید عبدالقادر جیلانی صاحب سے دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا بلال عطاری مدنی ، نگران مجلس شعبہ فیضان اسلام حافظ شاہ زیب عطاری اور صوبائی ذمہ دار فیضان عطاری مدنی اور تحصیل نگران عادل عطاری کے ساتھ ملاقات کی۔

دوران ملاقات مدرسہ قادریہ میں فیضان نماز کورس کے لئے وقت طے کیا اور انہیں کنزالمدارس بورڈ اور ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کیا نیز طلبہ کی تربیت کے لئے مختلف امور پر گفتگو ہوئی ۔

ساتھ ہی انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


خیر خواہی  امت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے سبی میں محمد وقار عطاری نے ڈسٹرکٹ نگران سبی محمد اسحاق عطاری کے ہمراہ قبائلی و سماجی شخصیت معروف قانون دان ملک نور محمد لعلوزئی ایڈووکیٹ سمیت ان کے رشتے دار ملک مصری خان لعلوزئی و دیگر مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

اس دوران محمد وقار عطاری نے ان کے کزن جو کہ سبی بم دھماکے میں شہید ہوئے تھے ان کے لئے فاتحہ خوانی کرکے مرحوم کے لئے بلندی درجات کی دعا کروائی ۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


شعبہ  رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت نوابشاہ میں محمد انور عطاری نے ڈپٹی ڈائریکٹر PTCL شاہد حسین قریشی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر محمد انور عطاری نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعات میں شرکت کی دعوت پیش کی نیز شخصیات میں مدنی حلقے لگانے کے بارے میں گفتگو کی جس پر شاہد حسین قریشی نے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈویژن نوابشاہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


قبائلی و سماجی شخصیت سابق ڈی آئی جی کے بھائی سردار سلیم خان سیلاچی  اور سردار اکبر خان سیلاچی سے صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان محمد وقار عطاری نے ملاقات کی۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور ا نہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ سبی کے وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر سردار سلیم خان سیلاچی اور سردار اکبر خان سیلاچی نے فیضان مدینہ آنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


چیف منسٹر ہاؤس کے ریٹائر ڈپٹی سیکریٹری پیر بخش جونیجو نے 31 جنوری 2024ء بروز بدھ دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار ان نے انہیں مدنی مرکز میں موجود شعبہ جات کا دورہ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالےسے بتایا جبکہ دوسری جانب پیر بخش جونیجو نےدوران گفتگو دعوت اسلامی کی دینی کاوشوں کو ملاحظہ کرنے بعد اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


عالمی  مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں کراچی ڈویژن2کے ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران مجلس حافظ قربان عطاری نےذمہ داران کو شعبے کا دینی کام بڑھانے کے حوالے مدنی پھول فراہم کئے اور انہیں آئندہ کےلئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے نیک عزائم کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ  برائے شخصیات دعوت اسلامی کی جانب سے 31 جنوری 2024ء کو ملتان میں ڈویژنل اور سٹی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے منیجرمیپکو واپڈا راؤایوب احمدخان سمیت چیف ٹریفک آفیسرSSPعمران جلیل غلزئی،ڈی ایس پی ٹریفک محمدآصف شاہین، سپرنٹنڈنٹ سی ٹی اوآفس محمدطاہرچھینہ ، ایس ایچ او سیتل ماڑی خالدخان بلوچ ودیگرسےملاقات کی۔

اس موقع پر سی ٹی اوصاحب کونئی پوسٹنگ پردعوت اسلامی کی جانب سےمبارکبادپیش کی اور سی ٹی اوصاحب سمیت دیگر افسران کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا نیز انہیں مدنی مرکزفیضان مدینہ کا وزٹ کرنے اور ہفتہ واراجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر افسران نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔آخر میں اسلامی بھائیوں نے افسران کو مکتبۃ المدینہ کی مختلف تصانیف تحفےمیں پیش کیں۔

بعدازاں ذمہ داران نے نگران دعوت اسلامی ملتان سٹی محمدراشدعطاری سےملاقات کی اور ان کےبہنوئی کےانتقال پران سےتعزیت وفاتحہ خوانی کی۔(رپورٹ: مجلسِ رابطہ دعوت اسلامی ملتان سٹی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


30 جنوری 2024 ء  کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ داران نے سندھ سیکریٹریٹ آفس کا دورہ کیا جہاں اسپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کے آغا خالد مجتبیٰ، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ملک عبدالکریم ، محکمہ داخلہ کے اعجاز احمد رند، ڈپٹی سیکرٹری کے سعید احمد، سیکشن آفیسر سمیت دیگر اسٹاف اور ممبران سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات محبت رسول اور اطاعت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے عنوان سے گفتگو کا سلسلہ ہوا بعدازاں ذمہ داران نے شخصیات کو ملک و بیرون ملک میں جاری دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔ آخر میں اسپیشل سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹری کو ماہنامہ فیضان مدینہ کے شمارے بھی تحفتاً دیئے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ براے شخصیات عطاری مجلس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


سبی میں قبائلی و سماجی رہنما میر ظہور احمد بنگلزئی سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ملاقات کی  اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

معلومات کے مطابق مبلغ دعوت اسلامی نے میر ظہور احمد بنگلزئی کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کےحوالے سے بتایا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر میر جاوید بنگلزئی، ٹھیکیدار واحد بخش پہنور ،میر سیف اللہ بنگلزئی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ تونسہ شریف میں 29 جنوری 2024ء کو تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائی نے ڈسٹرکٹ نگران کے ساتھ DSP کوہ سلیمان سردار عتیق الرحمن اور چیئرمین تحصیل سردار ضیاءالرحمن کھیتران سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کا تعارف کروایا اور کوہ سلیمان کے دامن میں پچھلے دنوں سیلاب زدگان کی گئی امداد کے متعلق بتایاجس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو سراہا۔

آخر میں شخصیات کو اسلامی بھائیوں نے جامعۃ المدینہ بوائز تونسہ اور فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


29 جنوری  2024ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ اور مختیار کار نواز سے حاجی یعقوب عطاری نے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات ندیم کلاتھ مارکیٹ مصلے کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیت کااظہار کیا۔

ساتھ ہی ساتھ اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ سے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت مختلف مقامات پرشجرکاری کرنےکے حوالے سے مشاورت ہوئی ۔اس پر بھی انہوں نے تعاون کرنے کا کہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)