پاکستان کے سرسبز و شاداب شہر ساہیوال میں دعوتِ اسلامی کے تحت 4 ستمبر 2024ء بروز بدھ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں زمینداروں، شخصیات،  ڈویلپرز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف کے بعد حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا سنتوں بھرا بیان ہوا۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے سرکارِ دوعالم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی عبادات اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا ذکرِ خیر کرتے ہوئے حاضرین کی رہنمائی کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے شرکا کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف باندھا جبکہ آنے والی شخصیات نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)