18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
11 جولائی 2024ء کو راولپنڈی سٹی، حویلی
راجگان میں سابق وزیر قانون راجہ بشارت کی ہمشیرہ کے انتقال پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے اُن سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار محمد ارسلان عطاری نے راجہ
بشارت سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب
کرنے کا ذہن دیا جبکہ ذمہ دار نے فاتحہ خوانی بھی پڑھی۔
آخر میں ذمہ دار محمد ارسلان عطاری نے سابق وزیر
قانون راجہ بشارت کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام کا وزٹ کرنے کی
دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)