دعوت
اسلامی کے تحت نصیر آباد بلوچستان میں نگران
ڈویژن مشاورت قاری محمد آصف عطاری نے ڈسٹرکٹ نگران قاری محمد منیر عطاری کے ساتھ شخصیات
سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ
ملاقات نگران ڈویژن مشاورت قاری محمد آصف عطاری نے شخصیات کو ملک و بیرون ممالک میں دعوت
اسلامی کی کاوشوں سے کے جانے والی دینی اور امدادی سرگرمیوں کے تعلق سے بتایا اور
ان کو مدنی حلقے میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی ۔(رپورٹ :شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوت
اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی
طرف سے 16 اپریل
2024ء کو ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سندھ سیکریٹریٹ میں اتھارٹی پرسنز (سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو
سندھ بقا اللہ انار، سیکرٹری (ریونیو)
بورڈ آف ریونیو سندھ منظور احمد کلیری، ایڈیشنل سیکرٹری کھیل اور امور نوجوانان محمد توفیق، آفیسر آن
اسپیشل ڈیوٹی صوبائی اسمبلی سندھ ثاقب سلیم
،اسسٹنٹ سیکرٹری صوبائی اسمبلی سندھ افتخار پیرزادہ، اسٹاف آفیسر، بورڈ آف ریونیو
سندھ شاہد مغل اور سیکشن آفیسربورڈ آف ریونیو
سندھ فیصل نظامانی) سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے ضروری گفتگو کے بعد ممبران کوعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے رمضان المبارک میں ایک ماہ اور آخری عشرے کے اعتکاف کے بارے
میں آگاہی دی
اور انہیں عالمی مدنی مرکز کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے جلد وزٹ کرنے کی نیت
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ براے شخصیات عطاری مجلس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
لودھراں
میں 16 اپریل 2024ء کو دعوت
اسلامی کے تحت ملتان ڈویژن کےنگران سادات عطاری نے ڈویژنل ذمہ دارفداعلی عطاری ودیگرذمہ داران
کےہمراہ بزنس ٹائیکون و رہنماآئی پی پی راناارسلان احمدخان سےملاقات کی۔
انکےسسرکےانتقال
پران سےتعزیت وفاتحہ خوانی کی اور انہیں مدنی مرکزفیضان مدینہ جوہرٹاؤن کا وزٹ کرنے کی
دعوت دی۔آخر میں امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی مایہ
نازتصنیف ”فاتحہ و ایصالِ ثواب کاطریقہ“تحفےمیں پیش کیا۔اس موقع پرلیگل ایڈوائزر
JKT
جوائنٹ سیکریٹری ڈسٹرکٹ بارسینئرلائرچوہدری قدیراحمدکمبوہ ایڈووکیٹ سےبھی ملاقات ہوئی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں ملتان ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
بلوچستان
کے علاقے جھڈیر 17 گوٹھ سبز علی عمرانی میں میر ظہور احمد عمرانی سے ملاقات
نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں بلوچستان کے علاقے جھڈیر 17 گوٹھ سبز علی عمرانی
میں ڈویژن نگران محمد آصف عطاری نے میر
ظہور احمد عمرانی سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات ڈویژن نگران نے دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کے بارے میں بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی
دعوت پیش کی ۔اس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ :شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
بلوچستان میں قبائلی شخصیت حاجی محمد نواز کھوسہ اور وائس چیئرمین حاجی اللہ بچایا کھوسہ
سے ملاقاتیں
بلوچستان
میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈویژن نگران نصیر آباد قاری محمد آصف عطاری نے قبائلی
شخصیت حاجی محمد نواز کھوسہ اور وائس چیئرمین حاجی اللہ بچایا کھوسہ سے ملاقاتیں کیں۔
ڈویژن
نگران قاری محمد آصف عطاری نے دعوت
اسلامی کا تعارف کروایا اور مدرسۃ المدینہ
فیضان سنت کا وزٹ کرنے کی دعوت دی نیز اپنے عشر جمع کروانے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے دینی معاملات میں دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون
کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ
:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ڈسٹرکٹ
جامشورو میں سید آصف شاہ سبزواری کی والدہ کے چہلم پر ایصال
ثواب
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 14اپریل 2024ء بروز اتوار ڈسٹرکٹ
جامشورو میں سابق صوبائی وزیر اور پی پی پی
ڈسٹرکٹ جامشورو کے ضلعی صدر سید آصف
سبزواری کی والدہ کے چہلم پر ایصال ثواب
کی محفل کا سلسلہ ہوا ۔
اس
موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کو ایصال
ثواب کے تعلق سے فضائل بتائے اور انہیں کراچی فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی
دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر
میں اسلامی بھائی نے
مرحومہ سمیت تمام امت مسلمہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ جامشورو،
ڈویژن حیدرآباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
سبی میں
قبائلی رہنما میر جاوید مری سے ان کے والد
حاجی میر فیض محمد مری کے انتقال پر تعزیت
سبی میں
قبائلی رہنما میر جاوید مری ،ایڈووکیٹ حاجی میر مراد بخش مری اور میر رسول بخش مری کے والد محترم حاجی میر فیض
محمد مری کے انتقال پر دعوت اسلامی کے صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات
محمد وقار عطاری نے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات محمد وقار عطاری نے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ا یصال ثواب کے لئے فاتحہ
خوانی کی اور دعائے مغفرت کروائی۔ بعدازاں فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے اجتماعات میں شرکت کرنے کی نیکی
کی دعوت دی۔
اس
موقع پر ڈسٹرکٹ نگران سبی محمد اسحاق عطاری و دیگر قبائلی شخصیات بھی موجود تھے۔(رپورٹ :شعبہ رابطہ برائے شخصیات
بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
سبی میں
آئی جی پولیس Cpo
آفس کوئٹہ کے سپرینڈنٹ بابو عرض محمد بلوچ سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے
صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ملاقات کی۔
اس موقع
پر ضیاء الامت فاؤنڈیشن کے صوبائی رہنما فارغ التحصیل بھیرہ شریف حاجی حاکم علی
چشتی اورریٹائرڈ آفس سپرینڈنٹ ٹو ڈی آئی جی
سبی بابو خدا بخش پہنور اور ڈسٹرکٹ نگران سبی محمد اسحاق عطاری بھی موجود تھے۔
دورانِ
ملاقات صوبائی ذمہ دار نے دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے
دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور ان کو جمعرات کو
ہونے والے ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی نیز فیضان مدینہ وزٹ کا شیڈول بتایا جس پر انہوں نے بھلے جذبات پیش کئے۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے 15 اپریل 2024ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سندھ سیکریٹریٹ
کا دورہ کیا۔
وہاں محکمہ
داخلہ ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) جاوید
احمد ابڑو، ڈپٹی سیکرٹری (پولیس) نوید آرائیں، ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ
قربان علی سومرو اور ڈپٹی سیکرٹری کھیل
ملوک جھکڑو اور امور نوجوان عملے کے ارکان
سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ
ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے اتھارٹی پرسنز کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے
والے دینی و فلاحی کام کے بارے میں بتایا اور ان
کو فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی
دعوت پیش کی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے تاثرات دیئے۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ براے شخصیات عطاری مجلس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
سبی میں
عید کے دوسرے دن معروف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت میر اصغر خان مری سے دعوت اسلامی
کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے ہیڈ محمد وقار عطاری نے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات محمد
وقار عطاری نے عید کی مبارکباد پیش کی
اور ا نہیں ملک و بیرون ممالک میں دعوت اسلامی کی کاوشوں سے کئے جانے والی دینی اور امدادی سرگرمیوں کے تعلق سے بتایا اور ان کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔
آخر میں
میر اصغر خان مری کے والدین اور بھائی DSP شہید میر خالد زمان کی بخشش و مغفرت کے لئے
دعا کروائی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران محمد
اسحاق عطاری و دیگر مختلف شخصیات بھی موجود تھیں جن سے ملاقات کا سلسلہ رہا ۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ڈویژن
فیصل آباد میٹرو پولیٹن میں ایصال ثواب کے سلسلے میں افطار اجتماع
ڈویژن
فیصل آباد میٹرو پولیٹن میں 6
اپریل 2024ء کو محبین دعوت اسلامی میاں
افضل فاروق،میاں ارشد طاہر،میاں محمد شاہد کی
والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے افطار اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر
تعداد میں شخصیات کی شرکت ہوئی۔
مبلغ دعوت اسلامی نے بیان اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے اپنے ڈونیشن سے تعاون کرنے کا ذہن دیا او ر مرحومہ کے علاوہ دیگر مرحومین مسلمانوں کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات
دعوت اسلامی میٹرو پولیٹن و ڈویژن فیصل
آبادکانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 اپریل
2024ء کو لودھراں کہروڑپکا میں ڈویژنل ذمہ دارفداعلی عطاری نے ذمہ داران کےہمراہ رہنماشہیدکانجوگروپ وتحصیل
صدر(PMLn) محمداشرف گجر سےملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے ان کےوالدمعروف
بزنس مین وسابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمداسماعیل گجرکےانتقال پران
سےتعزیت وفاتحہ خوانی کی اور دعوت اسلامی
کی مرکزی مجلس شوریٰ کےرکن وصوبائی نگران حاجی محمداسلم عطاری سےانکی فون پربات کرائی ۔رکن شوریٰ نےبھی ان
سےتعزیت کی اور دعاؤں سےنوازا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ
دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں ملتان ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)