شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی دینی کاموں کے سلسلے میں  SSP ڈسٹرکٹ خاران عبدالحق رئیس سےاُن کے آفس میں ملاقات ہوئی۔

بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد وقاص عطاری نے SSP سے گفتگو کے دوران دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی ایکٹیوٹیز کے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا اور انہیں سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے نیز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے SSP ڈسٹرکٹ خاران عبدالحق رئیس کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی سمیت شہدائے پولیس کے لئے دعا کروائی گئی۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کے ہمراہ نگرانِ رخشان ڈویژن مشاورت مولانا احمد رضا عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)