30 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے
سلسلے میں 27 دسمبر 2024ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کا Federal Board of Revenue کا شیڈول رہا۔جہاں انہوں نے کمشنر راشد حسین
جمالی (Commissioner, Federal Board of
Revenue, Government of Pakistan) سے ملاقات کی۔
ملاقات میں مختلف امو رپر مشاورت ہوئی اور ذمہ
دار اسلامی بھائی نے کمشنر کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں آگاہی دی جس
کو انہوں نے سراہا۔
آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے کمشنر کو دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)