4 رجب المرجب, 1446 ہجری
پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد بلدیہ ٹاؤن کراچی میں کیریکٹر بلڈنگ
کورس کا انعقاد
Thu, 2 Jan , 2025
2 days ago
کراچی کے علاقے سعید آباد بلدیہ ٹاؤن میں قائم
پولیس ٹریننگ سینٹر میں 24 دسمبر 2024ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی
کے تحت کیریکٹر بلڈنگ کورس منعقد ہوا جس میں پولیس کے مختلف عہدیداران نے شرکت کی۔
کورس کا آغاز تلاوت و نعت سے کرنے کے بعد شعبہ
مدنی کورسز کے کیماڑی ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا شعیب عطاری مدنی نے ”مسلمان کی عزت
اور اعمال کی اصلاح“ کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔