گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی  بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں راجن پور ڈسٹرکٹ کے DPO آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امجد فاروق اور DSP ہمایوں مختیار سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ داران میں موجود ڈسٹرکٹ نگران ناظم محمود عطاری نے آفیسرز کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایااور دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔

بعدازاں آفیسرز کو مکتبۃ المدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئےگئے اور انہیں ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)