شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پولیس ٹرینگ سینٹر بلدیہ ٹاؤن، کراچی میں ماہانہ سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں  دیگر افسران بالخصوص DSP فرخ خان کی شرکت ہوئی۔

تلاوت و نعت سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے کریکٹر بلڈنگ کورس کے بارے میں حاضرین کی رہنمائی کی اور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)