10 اپریل  2024ء عید کے دن ایم پی اے عامر صدیقی نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا اور وہاں رکن شوریٰ سید لقمان عطاری سے ملاقات کی۔

رکن ِ شوریٰ نے عامر صدیقی کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کےبارے میں معلومات فراہم کیں اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ اصلاحی کتاب تحفتاً پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں آتے رہنے کی دعوت پیش کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عید  کے دنوں میں سابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت، معروف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد رفیق سیلاچی سے دعوت اسلامی بلوچستان کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے محمد وقار عطاری نے سیلاچی ہاؤس سبی میں ملاقات کی اورعید سعید کی مبارک باد پیش کی۔

دوران گفتگو دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو ہوئی جس کو ملک محمد رفیق سیلاچی نے سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری طرف محمد وقار عطاری نے ملک محمد رفیق سیلاچی کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جو کہ انہوں نے قبول کی۔

آخر میں مبلغ دعوت اسلامی محمد وقار عطاری نے ملک و قوم کے امن و سلامتی،سیکیورٹی فورسز ، سیلاچی عاشقانِ رسول اور فلسطین کےمظلوم مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کروائی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران محمد اسحاق عطاری و دیگرمعززین بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی جانب سے 12 اپریل 2024ء کو ڈویژنل ذمہ دارفداعلی عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مہرآبادشریف میں پیرسیدامام شاہ رحمۃ اللہ علیہ کےمزار شریف پرحاضری دی ۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وہاں موجود سجادۂ نشین MPA پیرسیدرفیع الدین صاحب سےملاقات کی اور انہیں عیدکی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور ان کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں ملتان ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کی جانب سے حافظ آباد میں رکن شوری عبدالوہاب عطاری نے بزنس مین (ملک حسنین رضا اعوان ، آنر جم خانہ مارکی ڈاکٹر محمد اویس ، چائلڈ اسپیشلسٹ FCPS ملک پھول خان اعوان ) سے ملاقات کی۔

دوران گفتگو رکن شوری نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کا تعارف کروایا اور دعوت اسلامی کی مختصر Presentation دکھائی۔ساتھ ہی دینی کاموں کے لئے اپنے ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر تمام شخصیات نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ : محمد مدثر عطاری مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ حافظ آباد ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام رکن شوری عبدالوہاب عطاری نے حافظ آباد کے مین جناح چوک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری امتیاز علی بیگ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر شیخ عبدالنعیم اور و دیگر سرکاری افسران کے ہمراہ شجر کاری کی ۔

اس موقع پر رکن شوریٰ نے وہاں موجود افسران کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور بالخصوص دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے فلاحی کاموں کے تعلق سے بتایا جس پر انہوں نے خوشی کاا ظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ : محمد مدثر عطاری مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ حافظ آباد ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کی جانب سے نگران سٹی مشاورت شعبہ رابطہ برائے شخصیات حاجی یعقوب عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی غلام محبوب عطاری کے ساتھ کورنگی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی انتخابی آفس پاکستان ہاؤس میں سینئر رہنما انیس احمد قائم خانی سے ملاقات کی۔

دوران ِ ملاقات حاجی یعقوب عطاری نے انیس قائم خانی کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے 30 دن کے اعتکاف کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے رمضان المبارک کے مدنی مذاکروں میں شرکت کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے اچھے خیالات پیش کئے۔(رپورٹ:محمد زکی عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ  رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت 17 فروری 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بھائی محمد وسیم عطاری نے پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او پھلروان امتیاز احمد ساجد،تفتیشی آفیسرز محمد عنایت،مظہر اقبال ،سابق چیئرمین راؤ شاہد عمران،سابق ناظم مرزا اظہر اقبال،سٹی صدر مسلم لیگ ن رانا محسن شہزاد سے ملاقات کی ۔

محمد وسیم عطاری نے پولیس افسران کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات پھلروان، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ  رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 فروری 2024ء کو محمد وسیم عطاری نے فیسکو آفس ڈویژن پھلروان میں ایل۔ایس محمدنوید سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات محمد وسیم عطاری نے ایل۔ایس محمدنوید کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں دیگر اسٹاف کے ساتھ تقسیم اسناد اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

بعدازاں محمد وسیم عطاری نے پٹرولنگ پولیس آفیسر محمد افضل سے ملاقات کی اور ان کو بھی تقسیم اسناد اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں شرکت کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات پھلروان، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری ٰ کے رکن محمد عقیل عطاری مدنی نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد زکی عطاری کے ہمراہ

ٹاؤن چیئر مین سيفورا راشد خاصخیلی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

دورانِ گفتگو رکن شوریٰ نے ان کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔( رپورٹ:دعوت اسلامی ضلع شرقی کراچی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی شعبہ  رابطہ برائے شخصیات کے زیرِ اہتمام ذمہ داران نے خیبرپختونخوا چارسدہ میں موجود پولیس اسٹیشن خواجہ ہاوس کا وزٹ کیا اور وہاں ایس ایچ او اور سب انسپکٹر نوید گل،محرر ، اے ایس آئی زبیر خان سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات کی ۔

ذمہ داران نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اتھارٹی پرسنز کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے حوالے سے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈویژن مہمند خیبرپختونخوا ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


دعوت اسلامی   شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی جانب سے چارسدہ خیبرپختونخوا میں فرنٹیئر کانسٹیبلری FC ہیڈکوارٹر ،میجر ضیاء الحق ،کلرک & C/O سلمان خان،سیکیورٹی انچارج صوبیدار زینت خان،انسٹیکٹر ایجوکیشنل مولانا نواب علی شاہ نعیمی صاحب اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی ۔

دوران گفتگو ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈویژن مہمند خیبرپختونخوا ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


شعبہ  رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت مہمند خیبرپختونخوا میں ذ مہ داران نے DSP ہیڈکوارٹر مہمند لیاقت علی خان ،DSP پنڈیالی دلاور خان ،DSP کوآرڈینیشن ایاز خان، انقلاب خان ،پی اے DSP ہیڈکوارٹر ،ASI اکبر شاہ صاحب ،پی اے DPO عرفان اللہ خان ،SHO اسرار خان اور دیگر موجودہ ا سٹاف سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر ذمہ داران نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعات میں شرکت کی دعوت پیش کی جس پر شخصیات نے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈویژن مہمند خیبرپختونخوا ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )