دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات رابطہ برائے شخصیات، فیضانِ قراٰن فاؤنڈیشن اور FGRF کے تحت ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان شکیل احمد بلوچ، ڈپٹی سپرینڈنٹ نصیب اللہ ،چیف آفیسر رئیسانی، لائن آفیسر وقار احمد مری، چیف آفیسر نصیب اللہ، اسسٹنٹ سپرینڈنٹ انور ترین اور دیگر افسران کی شرکت ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہو اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد نگرانِ شعبہ FGRF حاجی شفاعت عطاری نے بیان کرتے ہوئے وہاں موجود لوگوں کی مختلف امور پر تربیت کی۔بعدازاں ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے قیدیوں کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر فنانس ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار عرفان رشید عطاری، FGRF کے صوبائی ذمہ دار، FGRF کوئٹہ کے ڈویژن ذمہ دار نوید شہزاد عطاری اور دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)