دنیا بھر کے مسلمانوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں قونصل جنرل سری لنکا یاسین جوئیہ سے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی اُن کے آفس میں ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے جنرل یاسین جوئیہ سےچند اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دنیا بھرمیں ہونے والی دینی و فلاحی ایکٹیوٹیز کے بارے میں بتایا اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر سری لنکن قونصل خانہ کے دیگر ممبران اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری معاون رکنِ شوری حاجی وقار المدینہ عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)