15 رجب المرجب, 1447 ہجری
مجلسِ رابطہ کے مدنی کام
6 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے تحت ذمّہ داران اسلامی بھائیوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے 7جولائی 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے ”محفلِ مدینہ“ میں شرکت کی دعوت پیش کی۔چند شخصیات کے نام یہ ہیں:٭ندیم عباس بھنگو (ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ آف ریونیو) ٭ارشد نذیر بھٹہ(ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو) ٭اجمل چیمہ(صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر) ٭فیصل حیات جبوآنہ(صوبائی وزیر لائیوسٹاک) ٭میاں جلیل احمد شرقپوری(ایم پی اے) ٭میاں مناظر علی رانجھا(ایم پی اے) ٭ملک غلام رسول سنگھا(ایم پی اے) ٭ساجد احمد خان بھٹی(ایم پی اے) ٭چوہدری افتخار حسین گوندل(ایم پی اے) ٭شکیل احمد شاہد(ایم پی اے) ٭رانا منور غوث خان (ایم پی اے) ٭ڈاکٹر ملک اختر(صوبائی وزیر) ٭ مراد راس(صوبائی وزیر تعلیم) ٭سید رفاقت علی گیلانی(مشیر وزیر اعلٰی پنجاب)۔
مجلسِ رابطہ کے مدنی کام
6 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے کابینہ ذمّہ دار کے ہمراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیانیز مدنی چینل دیکھنےاوردعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔
شخصیات سے ملاقات
6 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے تحت پاک مہروی کابینہ اسلام آباد میں ذمّہ داران نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ، نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری ، رکنِ شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے ہمراہ سابق منسٹر آف اسٹیٹ فورن افیئرز نواب زادہ ملک عماد خان سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات سے آگاہی فراہم کی نیز نواب زادہ ملک عماد خان کو مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتب تحفے میں دیں اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی آنے کی دعوت بھی دی ۔
اسی طرح مجلسِ رابطہ کے تحت اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے سیکریٹری انور رضا سے نگرانِ شوریٰ اور اراکینِ شوریٰ نے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ محمد افضل بٹ ،سینئر اینکر پرسن سمیع ابراہیم ، ارشد بھٹی ، سہیل بھٹی ، ضمیر حیدر اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ان شخصیات کو بھی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آکر مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ۔
مجلس رابطہ کے تحت اسقبالِ رمضان اجتماعات
6 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ستگھرہ،لشاریاں، اور تھانہ مغل سرائے سمیت مختلف مقامات پر استقبالِ رمضان شریف کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مبلغین دعوتِ اسلامی نے رمضان المبارک کے فضائل و اہمیت پرسنتوں بھرے بیانات فرمائے۔ ان سنتوں بھرے اجتمات میں مقامی عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Dawateislami