دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے تحت پاک مہروی کابینہ اسلام آباد میں ذمّہ داران نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ، نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری ، رکنِ شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے ہمراہ سابق منسٹر آف اسٹیٹ فورن افیئرز نواب زادہ ملک عماد خان سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات سے آگاہی فراہم کی نیز نواب زادہ ملک عماد خان کو مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتب تحفے میں دیں اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی آنے کی دعوت بھی دی ۔ اسی طرح مجلسِ رابطہ کے تحت اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے سیکریٹری انور رضا سے نگرانِ شوریٰ اور اراکینِ شوریٰ نے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ محمد افضل بٹ ،سینئر اینکر پرسن سمیع ابراہیم ، ارشد بھٹی ، سہیل بھٹی ، ضمیر حیدر اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ان شخصیات کو بھی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آکر مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ۔