ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں تقریب کا انعقاد، قیدیوں
کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات رابطہ برائے شخصیات،
فیضانِ قراٰن فاؤنڈیشن اور FGRF کے تحت ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل آئی جی جیل
خانہ جات بلوچستان شکیل احمد بلوچ، ڈپٹی سپرینڈنٹ نصیب اللہ ،چیف
آفیسر رئیسانی، لائن آفیسر وقار احمد مری، چیف آفیسر نصیب اللہ،
اسسٹنٹ سپرینڈنٹ انور ترین اور دیگر افسران کی شرکت ہوئی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہو اور نعت
خواں اسلامی بھائیوں نے حضور صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نعت
شریف کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد نگرانِ شعبہ FGRF
حاجی شفاعت عطاری نے بیان کرتے ہوئے وہاں موجود لوگوں کی مختلف امور پر تربیت کی۔بعدازاں
ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے قیدیوں کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر فنانس ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار
عرفان رشید عطاری، FGRF کے صوبائی ذمہ دار، FGRF
کوئٹہ کے ڈویژن ذمہ دار نوید شہزاد عطاری اور دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سندھ درگاہ عالیہ پیر کوٹ مٹھن شریف سے آئی ہوئی
معروف شخصیت سیّد عارف شاہ راشدی صاحب کی کمشنر آفس سبی کے جعفر خان بلوچ کے
ہمراہ مدنی مرکز فیضان مدینہ سبی بلوچستان
میں آمد ہوئی۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ
دار محمد وقار عطاری اور محمد اسحاق عطاری
نے مہمانوں کا استقبال کرتےہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و
فلاحی خدمات کے حوالے سے بتایا ۔
اس موقع پر
سیّد عارف شاہ راشدی صاحب نےدعوتِ اسلامی
کی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات
کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ضلع نصیر آباد، صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد
جمالی میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی ایس پی ہائی وے پیٹرولنگ N:65
محمد ایوب گولہ بلوچ، آفس سپرنٹنڈنٹ محمد آصف نسیم، ایس
پی ہائی وے پبلک ریلیشن آفیسر علی حسن، بابو محمد بخش، بابو محمد عمران، اے ایس
آئی وزیر احمد ،کانسٹیبل محمد عیسیٰ اور
احمد نواز سے ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات ڈویژن نگران نصیر آباد قاری محمد
آصف عطاری نے تمام شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے تحت دنیا بھر میں ہونے
والی ایکٹیویٹیز کے بارے میں بتایا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔بعدازاں
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ملک و قوم کی سلامتی اور شہدائے پولیس کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان شکیل احمد
بلوچ سے ذمہ داران کی ملاقات
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز کوئٹہ میں ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان شکیل احمد
بلوچ سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔
معلومات کے مطابق صوبائی ذمہ دار محمد وقار
عطاری، نگرانِ شعبہ FGRF حاجی محمد شفاعت عطاری اور نگرانِ بلوچستان قاری لیاقت
عطاری نے ایڈیشنل
آئی جی شکیل احمد بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے
ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں قیدیوں کے درمیان کمبل تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب منعقد
کرنے کے لئے چند اہم نکات پر مشاورت کی۔
اسی طرح نگرانِ بلوچستان قاری لیاقت عطاری نے ایڈیشنل
آئی جی شکیل احمد بلوچ کو عالمی سطح پر ہونے والی خدماتِ دعوتِ اسلامی کے بارے میں
بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
نیو پوسٹنگ پر آنے والے سبی کے SSP
دوستین دشتی سے اُن کے آفس میں ملاقات
لوگوں کو اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان
کے ذمہ داران نے نیو پوسٹنگ پر آنے والے سبی کے SSP دوستین دشتی سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔
اس دوران بلوچستان کے صوبائی ذمہ دارمحمد وقار
عطاری نے SSP سے عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضان کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس کو انہوں نےسراہا اور اپنی
نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر DIG سبی
کے ریڈر سلطان احمد سولنگی، SSP آفس سبی کے اکاؤنٹنٹ اکرم خان خجک اور SSP آفس
کچھی کے اسٹینو گرافر محمد یونس خجک موجود تھے۔آخر میں صوبائی ذمہ دار محمد وقار
عطاری نے ملک و قوم کی سلامتی او رپولیس ڈیپارٹمنٹ کے شہدا کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈپٹی کمشنر
حافظ آباد میں سالانہ ”محفلِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کا انعقاد
جشنِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کے سلسلے میں 30 اکتوبر 2024ء کو ڈپٹی
کمشنر حافظ آباد میں سالانہ ”محفلِ
میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
جنرل حمد اللہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم
عطاری نے ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ار حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی حالاتِ زندگی کے واقعات بتائے۔
ڈسٹرکٹ نگران نے وہاں موجود افسران کو دعوتِ اسلامی کے دینی و
فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد ڈویژن گجرات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
6 اکتوبر 2024ء کو نیکی کی دعوت عام کرنے
والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت نوشہروفروز سندھ میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران نے شرکت کی۔
شرکائے حلقہ کی تربیت و رہنمائی کے لئے دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
کا سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں انہوں نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔بعدازاں وہاں
موجود تمام شخصیات اسلامی بھائیوں اور ذمہ داران نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے
ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود
پاک سیکرٹریٹ کوہسار بلاک وفاقی مذہبی امور کے آفس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین سے
ملاقات ہوئی۔
ذمہ داران موجود نگرانِ شعبہ رابطہ برائےشخصیات
حافظ قربان عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد
عامر عطاری نے چوہدری سالک حسین سے چند
اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی
ایکٹیویٹیز کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
دانش عطاری معاون رکن شوری حاجی وقار المدینہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسٹیشن روڈ فیصل آباد میں قائم محمد نوید کی
رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 20 ستمبر 2024ء کو الرحمٰن
ویلی بہانڈ فیش فارم، اسٹیشن روڈ فیصل آباد میں قائم محمد نوید (کیمیکل والے) کی رہائش
گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات، ذمہ داران اور دیگر
عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی بھی آمد ہوئی جنہوں نے حاضرین کے درمیان
سنتوں بھرا بیان کیا ۔
دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے شخصیات کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں درودِ
پاک کا ورد کرنے، اپنے والدین کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آنے نیز صحابۂ کرام کا
عشقِ رسول اور تربیتِ اولاد کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں
موجود شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کو نمازوں کی پابندی کرنے اور نیکی کی دعوت
عام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے اُن سے
ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
یونائیٹڈ ٹیکسٹائل مل، مقبول روڈ فیصل آبادمیں میاں قمر سمیت دیگر شخصیات سےملاقات
20 ستمبر 2024ء کو مقبول روڈ فیصل آبادپر واقع یونائیٹڈ ٹیکسٹائل مل میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے ہمراہ
آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات میاں قمر سمیت دیگر شخصیات
سے ہوئی۔
ملاقات کے دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے
شخصیات کو ہر کام کرنے سے پہلےبسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھنے، نمازوں
کی پابندی کرنے، تلاوتِ قراٰن کرنے اور نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے قیمتی مدنی
پھولوں سے نوازا۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا
کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
خیابان کالونی، مدینہ ٹاؤن،فیصل آباد میں حاجی عمر عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا
حلقہ
مدینہ ٹاؤن،فیصل
آباد کی کالونی خیابان میں حاجی عمر عطاری
کے گھر پر عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 ستمبر 2024ء کو سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا جس میں شخصیات سمیت دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی شرکت ہوئی۔
حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا سنتوں
بھرا بیان ہو اجس میں انہوں نے شرکا کو
مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔حلقے کے
اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی اور اسلامی
بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صوبہ گلگت بلتستان
کے شہر سکردو میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے
سلسلے میں ذمہ داران کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکردو نثار احمد سے ان کے دفتر میں
ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے
مطابق دورانِ ملاقات ذمہ داران میں موجود
نگرانِ تحصیل ڈسکہ حاجی عثمان طاہر عطاری نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو دعوتِ اسلامی
کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور شعبہ FGRF کے تحت ہونے والی فلاحی ایکٹیویٹیز
کے بارے میں بتایا۔
نگرانِ تحصیل
ڈسکہ نے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے کاموں کے متعلق آگاہ کیا جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کشنر نے دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز
بالخصوص پاکستان بھرمیں ہونے والی شجرکاری
کو سراہا۔
اس موقع پر نگرانِ ڈویژن سکردو غلام مرتضٰی عطاری، صوبائی ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ فیضان عطاری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ: محمد مزمل عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)