میاں چنوں میں دعوتِ اسلامی کے وفد کی مختلف
سرکاری و سماجی شخصیات سے ملاقات
28 اگست 2025ء کو میاں چنوں ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کےتحت شعبہ
رابطہ برئے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایک وفد کی
صورت میں مختلف سرکاری و سماجی شخصیات سے ملاقات کی۔
اس دوران وفد میں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایکسیئن میپکو
(واپڈا) انجینئر
ثاقب سلمان، ضلعی صدر جماعتِ اہلسنت و معروف بزنس ٹائیکون حاجی محمد رفیق تاج مغل اور
SHO سٹی چوہدری
محمود اختر سمیت دیگر اہم شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں 1500 ویں جشنِ
ولادت کے موقع پر ہونے والے اجتماعِ میلاد
و جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اس موقع پرمیاں چنوں کے ڈویژن ذمہ دار فداعلی عطاری، تحصیل نگران آصف بشیر عطاری، تحصیل
ذمہ دار محمد سیف اللہ عطاری اور شعبہ رابطہ برائے ہائی ویز کے ڈویژن
ذمہ دار محمد یوسف عطاری موجود تھے۔
آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سرکاری و
سماجی شخصیات کو امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)