30 اکتوبر 2025ء کو ضلع وہاڑی، پنجاب کے شہر میلسی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات   کے ذمہ داران نے DSP مہرسعیداحمدسیال سے اُن کے آفس میں جاکر ملاقات کی۔

ذمہ دا ر اسلامی بھائیوں نے DSP مہرسعیداحمدسیال کو پَرموشن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدما ت کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے DSP مہرسعیداحمدسیال کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ سمیت دیگر کتابیں تحفے میں دی گئیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شعبے کے ڈویژنل ذمہ دار فدا علی عطاری، مرکزی جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ میلسی کے ناظم مولانا صدام عطاری مدنی اور محمد افتخار عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)