7 ربیع الاوّل, 1447 ہجری
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 29 اگست 2025ء کو جشنِ میلاد النبی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے
میں لاہور میں قائم PCSIR
سوسائٹی میں محفلِ میلاد منعقد ہوئی جس میں سوسائٹی کے صدر، جنرل سیکریٹری،
ایڈوکیٹ اور کیپٹن ریٹائرڈ سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
محفلِ میلاد میں تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر
میں ہونے والی ایکٹیویٹیز کے بارے میں بتایا۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کو
اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے، 1500 ویں جشنِ ولادت کی خوشی میں اپنی سوسائٹی کو سجانے اور مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ لاہور کا وزٹ کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)