انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ سندھ سیکریٹریٹ میں 29 اگست 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں افسران اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق افسران میں سیکریٹری غلام یاسین بلوچ، ایڈیشنل سیکریٹری طارق قریشی، ڈپٹی سیکریٹری آصف اعجاز تنویری، ایڈیشنل سیکریٹری محمد حسین گھمرو، ڈپٹی سیکریٹری عبد الکریم ملک، سیکشن آفیسر شرافت علی، سیکشن آفیسر مشتاق احمد، سیکشن آفیسر محمد فاضل اور سیکشن آفیسر رانا ادریس شامل تھے۔

محفلِ نعت میں تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے بیان کیاجس میں انہوں نے میلادالنبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے واقعات بتائے۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے افسران اور اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے اور مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں افسران نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)