مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت انجینئر ٹاؤن لاہور میں شخصیات اجتماع منعقد ہوا جس میں مختلف افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور تاجران نے شرکت کی۔

اجتماع کے آغاز میں معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعتِ خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے حاضرین کو اسلامی تعلیمات اپنانے اور دینِ متین کی خدمت کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)