رواں سال 2025ء میں  1500 ویں جشنِ میلادالنبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے انتظامات کے سلسلے میں MQM پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم، جوائنٹ انچارج سلیم میمن، آفاق احمد خان، ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اراکین، یوسی چیئرمین خلیل احمد اور یوسی 8A کے ذمہ داران پر مشتمل ایک وفد کی دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میرپور خاص آمد ہوئی جہاں میرپور خاص کے ذمہ دار زین عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس دوران میرپورخاص ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم نے جشنِ آمدِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کےپُرنور موقع پر عاشقانِ رسول کے جلوسوں کی گزرگاہوں کی صفائی اور مرکزی شاہراہوں پر MQM پاکستان کی جانب سے جلوسوں کے استقبال کے لئے استقبالیہ کیمپوں کے قیام سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کے متعلق یقین دہانی کروائی۔

بعدازاں ذمہ دار زین عطاری نے جشنِ عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر MQM پاکستان کی جانب سے کی جانے والے خدمات پر خوشی کا اظہار کیا اور وفد کے تمام شرکا کو ”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت“ کتاب تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)