دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 1 جنوری 2025ء کو شعہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کراچی کے علاقے لانڈھی ٹاؤن میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ چیئرمین لانڈھی ٹاؤن جمیل احمد خان٭ میونسپل کمشنر لانڈھی محمد ابراہیم عمرانی٭ ڈائریکٹر ایڈمنسٹر اویس خان٭ ڈائریکٹر پارک جاوید خان٭ ڈائریکٹر کونسل لئیق احمد ٭ایکس سی این واٹر اینڈ سیوریج بورڈ جاوید اقبال۔

ملاقات کے دوران ذمہ داران نے چیئرمین لانڈھی ٹاؤن جمیل احمد خان سمیت تمام شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے بارے میں بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے تمام شخصیات کو مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)