وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے مشیر منسٹر برائے لیبر
اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول عمرانی سے ملاقات
گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وزیرِ اعلیٰ
بلوچستان کے مشیر منسٹر برائے لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول عمرانی سے ملاقات
کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سردار بابا غلام رسول
عمرانی سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف نکات پر تبادلۂ خیال کیا اور انہیں مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں قائم مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں دعا کا سلسلہ ہوا اور ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے سردار بابا غلام رسول عمرانی کو فیضان قراٰن ڈیجیٹل پین تحفے میں پیش
کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)