5 جنوری 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت B-17 اسلام آباد میں قائم احساس ڈس ایبلڈ پیپل آرگنائزیشن (Ahsas Disabled People Organization) کا وزٹ کیا گیا۔

اس وزٹ کے دوران صوبائی ذمہ داران کامران عطاری اور بدر شفیق عطاری نے آرگنائزیشن کے CEO صدیق احمد سے ملاقات کی اور انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

صوبائی ذمہ داران نے بالخصوص مدرسۃالمدینہ برائے نابینا افراد اور Faizan Rehabilitation Center کے متعلق بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)