اسلام آباد کے علاقے  لہتراڑ روڈ ترلائی پر واقع اسپیشل پرسن غالب حسین کی رہائش گاہ پر 3 جنوری 2026ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ”محفلِ نعت“ کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز اور ذمہ داران شریک ہوئے۔

تلاوت و نعت کے بعد ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے ”نماز کی اہمیت اور اللہ پاک کی رضا“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسپیشل پرسنز کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے بالخصوص دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا کروائی اور لنگرِ غوثیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ذمہ دار بدر شفیق عطاری، اسپیشل پرسنز محمد سردار اور محمد آصف موجود تھے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)