دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے
اسپیشل پرسنز کے لئے ایک جامع و منفرد موبائل ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے جس کا نام”Special Persons Mobile Application“ ہے یہ ایپلیکیشن خصوصی طور پر اُن افراد کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے
بنائی گئی ہے جونابینا، گونگے اور بہرے ہیں۔
نابینا افراد کے لئے سہولیات:
اس ایپلیکیشن میں نابینا اسلامی بھائیوں کے لئے آڈیو
رسائل، دینی کُتُب کی صوتی شکل، نماز، اذکار اور اسلامی معلومات آڈیو میں موجود ہیں
تاکہ وہ بغیر کسی مشکل کے دین سیکھ کر اُس پر عمل بھی کر سکیں۔
گونگے اور بہرے افراد کے لئے
خصوصی مواد:
گونگے ، بہرے اسلامی بھائیوں اور بہنوں کے لئے
اس ایپلیکیشن میں اشاروں کی زبان میں نماز کا طریقہ ، وضو کا مکمل طریقہ اشاروں کے
ساتھ، حج و عمرے کے مناسک اشاروں کی زبان
میں اور بنیادی اسلامی تعلیمات ویڈیوز کی صورت میں جبکہ تمام مواد نہایت آسان،
واضح اور سمجھنے کے قابل انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
نارمل افراد کے لئے بھی فائدہ:
یہ ایپلیکیشن صرف اسپیشل پرسنز ہی کے لئے نہیں
بلکہ عام اسلامی بھائی بھی اس کے ذریعےاشاروں کی زبان سیکھ سکتے ہیں، اسپیشل پرسنز
سے بہتر رابطہ قائم کر سکتے ہیں، خدمتِ
خلق اور ہمدردی کے جذبے کو فروغ دے سکتے ہیں۔
ایپلیکیشن کی ایک نمایاں اور خوبصورت خصوصیت:
اینیمیٹڈ اشارے (Animated Sign Language)
اس کے
ذریعے اشاروں کو نہایت آسان، دلچسپ اور یاد رکھنے کے قابل بنا دیا گیا ہےتاکہ
سیکھنے والا جلدی و درست طور پر اشاروں کی زبان سمجھ سکے۔
دعوتِ اسلامی کا پیغام:
Dawateislami