3 جنوری 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت غوثیہ کالونی، IJP روڈ، اسلام آباد میں موجود طلوع سحر اکیڈمی میں اجتماعی مدنی مذاکرہ اجتماع ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے اسپیشل پرسنز کے ہمراہ شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں مدنی مذاکرے کی ترجمانی کی اور اس دوران ہونے والے مختلف سوال و جواب کے بارے میں اسپیشل پرسنز کو بتایا۔

اس موقع پر نگرانِ ڈیپارٹمنٹ عمیر ہاشمی عطاری، نعیم عطاری اور دیگر اسلامی بھائی موجود تھے نیز اختتام پر دعا و خیرخواہی کا بھی اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ: صوبائی ذمہ دار کامران عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)