پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار آصف علی عطاری نے ٹنڈومحمد خان میں چیف جسٹس فیصل عرب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی ، اصلاحی اور فلاحی خدمات کا تعارف پیش کیا۔ ذمہ داران نے چیف جسٹس فیصل عرب کو بتایا کہ دعوتِ اسلامی کس طرح دنیا بھر میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینِ متین کی خدمات سرانجام دے رہی ہے اور دنیا بھر سے لوگ تیزی کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے قریب آرہے ہیں۔ ذمہ داران نے جسٹس فیصل عرب کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت بھی پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی)


18 اپریل 2024 ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ  رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے فیصل آباد میں کئی اہم شخصیات ٭آر پی او فیصل آباد ڈی آئی جی ڈاکٹر عابد خان ٭ریجنل آفیسر سپیشل برانچ ایس پی مہر محمد سعید ٭ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ ڈی ایس پی جاوید اقبال ٭ایم پی اے میاں اجمل آصف ٭صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل فیصل آباد میاں انوار الحق اور ٭پی ایس او ٹو آر پی او محمد شبیر سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات کئی امور پر تبادلۂ خیال ہوا ۔ صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے ان شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کا تعارف کروایا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔ شخصیات نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی) 


خیرخواہی اُمّت کا جذبہ  رکھ کر دنیا بھر میں دینی کام سر انجام دینے والی عاشقانِ رسول کی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی کے تحت 19 اپریل 2024ء کو ذمہ داران نے اسٹیڈیم روڈ حافظ آباد میں قائم شہدائے پولیس فیملی پارک کا وزٹ کیا۔

وہاں انچارج میونسپل کمیٹی حافظ آباد چوہدری سیف اللہ تارڑ سمیت دیگر اتھارٹی پرسنز سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی دعوت دی ۔

بعدازاں ذمہ داران نے شعبہ ایف جی آر ایف کے تعاون سے اتھارٹی پرسنز کے ساتھ ملکر پارک میں پودے لگائے اور اس موقع پر ملک وقوم کے ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد/گجرات ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ  روز دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کی جانب سے تحصیل ذمہ دار نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سیالکوٹ میں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رینیو محمد اقبال،اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور،ڈی پی او حسن اقبال،ایس پی غلام عباس،ڈی ایس پی صدر صابر چھٹہ،ایس پی جیل ملک بابر،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ملک رفاقت اور ڈسٹرکٹ سیکیورٹی انچارچ حافظ سعید سے ملاقات کی ۔

دورانِ گفتگو ذمہ داران نے افسران کو دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی سلسلوں کے حوالے سے بتایا اور ان کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

٭دوسری جانب رابطہ برائے شخصیات کی طرف سے نارووال میں شعبہ رابطہ کے تحصیل ذمہ دار نے ڈپٹی سپرینٹنڈ جیل شوکت اور 1122 کے ڈسٹرکٹ انچارچ محمد عامر سے ملاقات کی جس میں انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کروایا ۔اس موقع پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھے تاثرات دیئے۔(رپورٹ:رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ نارووال،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی  طرف سے 18 اپریل 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سندھ سیکریٹریٹ میں اتھارٹی پرسنز (سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن بی او آر سندھ قمر رضا بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو سندھ عبدالفتاح پنہور، ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ قربان علی سومرو، سیکشن آفیسر (آرمز) علی رضا شاہ، سیکشن آفیسر (جیل خانہ) محکمہ داخلہ میر محمد چنہ، اسٹاف آفیسربورڈ آف ریونیو سندھ شاہد مغل اورسیکشن آفیسر (L.U) بورڈ آف ریونیو سندھ فیصل نظامانی) سے ملاقات کی۔

دعوت اسلامی کے وفد نے افسران سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور ضروری گفتگو کے بعد افسران کو فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی یاددھانی کرائی جس پر انہوں نے جلد وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ براے شخصیات عطاری مجلس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے زیرِ اہتمام 16 اپریل 2024ء کو سید نعمان عطاری نے ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بھائی کے ساتھ ڈی سی لاڑکانہ شرجیل نور چننا سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات اسلامی بھائیوں نے ڈی سی لاڑکانہ شرجیل نور کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہی دی اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اور رسائل کا تحفہ پیش کیا ۔

دوسری جانب ذمہ داران نے سندھ محتسب اکبر جاگرانی اور فی ایس ڈی سی جاوید سومرو سے ملاقاتیں کیں اور ان کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوتیں دیں جس پر انہوں نے بہلے جذبات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  رابطہ برائے شخصیات کے تحت بہاولپورڈویژن میں 17 اپریل 2024ء کو ذمہ دارفداعلی عطاری نے ذمہ دارقاری محمداقبال عطاری کےہمراہ DPO اسدسرفراز سےملاقات کی۔

فداعلی عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی نیز مکتبۃ المدینہ کی تصنیف تحفےمیں پیش کی۔

٭دوسری جانب ذمہ داران نے پی ایس او ٹو ڈی پی او انسپکٹرمحمدبلال ودیگرسے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اورمدنی مرکزفیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیت کااظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی بہاولپور،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت نصیر آباد بلوچستان میں  نگران ڈویژن مشاورت قاری محمد آصف عطاری نے ڈسٹرکٹ نگران قاری محمد منیر عطاری کے ساتھ شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات نگران ڈویژن مشاورت قاری محمد آصف عطاری نے شخصیات کو ملک و بیرون ممالک میں دعوت اسلامی کی کاوشوں سے کے جانے والی دینی اور امدادی سرگرمیوں کے تعلق سے بتایا اور ان کو مدنی حلقے میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی ۔(رپورٹ :شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی  طرف سے 16 اپریل 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سندھ سیکریٹریٹ میں اتھارٹی پرسنز (سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ بقا اللہ انار، سیکرٹری (ریونیو) بورڈ آف ریونیو سندھ منظور احمد کلیری، ایڈیشنل سیکرٹری کھیل اور امور نوجوانان محمد توفیق، آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی صوبائی اسمبلی سندھ ثاقب سلیم ،اسسٹنٹ سیکرٹری صوبائی اسمبلی سندھ افتخار پیرزادہ، اسٹاف آفیسر، بورڈ آف ریونیو سندھ شاہد مغل اور سیکشن آفیسربورڈ آف ریونیو سندھ فیصل نظامانی) سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے ضروری گفتگو کے بعد ممبران کوعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے رمضان المبارک میں ایک ماہ اور آخری عشرے کے اعتکاف کے بارے میں آگاہی دی اور انہیں عالمی مدنی مرکز کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے جلد وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ براے شخصیات عطاری مجلس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


لودھراں میں 16 اپریل  2024ء کو دعوت اسلامی کے تحت ملتان ڈویژن کےنگران سادات عطاری نے ڈویژنل ذمہ دارفداعلی عطاری ودیگرذمہ داران کےہمراہ بزنس ٹائیکون و رہنماآئی پی پی راناارسلان احمدخان سےملاقات کی۔

انکےسسرکےانتقال پران سےتعزیت وفاتحہ خوانی کی اور انہیں مدنی مرکزفیضان مدینہ جوہرٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔آخر میں امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی مایہ نازتصنیف ”فاتحہ و ایصالِ ثواب کاطریقہ“تحفےمیں پیش کیا۔اس موقع پرلیگل ایڈوائزر JKT جوائنٹ سیکریٹری ڈسٹرکٹ بارسینئرلائرچوہدری قدیراحمدکمبوہ ایڈووکیٹ سےبھی ملاقات ہوئی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں ملتان ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


نیکی  کی دعوت دینے کے سلسلے میں بلوچستان کے علاقے جھڈیر 17 گوٹھ سبز علی عمرانی میں ڈویژن نگران محمد آصف عطاری نے میر ظہور احمد عمرانی سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ڈویژن نگران نے دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔اس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ :شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


بلوچستان  میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈویژن نگران نصیر آباد قاری محمد آصف عطاری نے قبائلی شخصیت حاجی محمد نواز کھوسہ اور وائس چیئرمین حاجی اللہ بچایا کھوسہ سے ملاقاتیں کیں۔

ڈویژن نگران قاری محمد آصف عطاری نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور مدرسۃ المدینہ فیضان سنت کا وزٹ کرنے کی دعوت دی نیز اپنے عشر جمع کروانے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے دینی معاملات میں دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ :شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)