02جنوری 2023ء کو   شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کورنگی کا دورہ کیا اور وہاں افسران ( ڈپٹی کمشنر کورنگی سید جواد مظفر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی زاہد جونیجو ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2 عون عباس ، مختیار کار ہیڈ کوارٹر ممتاز چنا، اسٹاف آفیسر اقبال خان، اکاؤنٹ آفیسر ارباب شاہ، پی ایس ٹو ڈی سی امان اللہ خان، پی ایس ٹو اے ڈی سی شہباز خان، ڈومیسائل برانچ آفیسر عظیم احمد) سے ملاقاتیں کیں۔

دوران ملاقات ڈسٹرکٹ ذمہ دارغلام محبوب عطاری نے شخصیات کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی سلسلوں کے متعلق بتایا اور ان کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے حوالے سے مثبت تاثرات کاا ظہار کیا اور اجتماع میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


سبی میں نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما یار محمد بنگلزئی کی والدہ کے انتقال پر دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ملاقات  کی ۔

معلومات کے مطابق صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی و تعزیت کی نیز دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر DSP ریڈ زون، سول سیکریٹریٹ کوئٹہ قاسم خان سیلاچی، بی اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر قادر بنگلزئی، سینئر صحافی سبی پریس کلب کے فنانس سیکرٹری یار علی گشکوری، قبائلی رہنما میر غلام محمد مری، میر ظہور احمد بنگلزئی و دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی  عطاری مجلس کراچی کے اسلامی بھائیوں نے 1 جنوری 2024ء کو سندھ سیکریٹریٹ آفس کا دورہ کیا جہاں سیکرٹری قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق محکمہ کے احمد علی بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت محمد اقبال قریشی، ریٹائرڈ ڈپٹی سیکرٹری فرید مغل، سیکشن آفیسر محکمہ زراعت عبدالرحیم شیخ، ریٹائرڈ ڈی ایس پی منیر احمد بلوچ اور عملے کے دیگر ارکان سے ملاقات کی ۔

سیکریٹری صاحب سمیت دیگر کو ملاقات میں اسلامی بھائیوں نے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا اور ان کو مدنی مرکز وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی نیز ڈپٹی سیکریٹری صاحب کو مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی جس پر انھوں نے جزوی طور پر شرکت کی نیت کی۔ ملاقاتوں میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے ذمہ دار فیضان عطاری بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


01 جنوری 2024ء  کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کی جانب سے محمد انور عطاری نے نواب شا ہ میں ایڈیشنل کمشنر 2، احمد علی سومرو سے ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق محمد انور عطاری نے احمد علی سومرو کے والد کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی نیز مرحوم سمیت تمام اُمّت مسلمہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔ آخر میں لواحقین کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ نواب شا ہ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے  شخصیات دعوت اسلامی کی طرف سے ٹی ایم سی منگھوپیر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد اویس رضا عطاری نے ایم سی منگھوپیر سبتین شاہ، چیئرمین منگھوپیر علی نواز بروہی اور یوسی چیئرمین منگھوپیر ارشاد مغل سے ملاقاتیں کیں۔

دوران ملاقات دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے کاموں کے بارے میں بتایا اور ان کو جمعرات کو ہونے والے ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی اور فیضان مدینہ وزٹ کا شیڈول بتایا جس پر انہوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


بروز ہفتہ مؤرخہ 30 دسمبر 2023ء کو  دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے گارڈن پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں شعبہ ایف جی آر ایف کے تعاون سے شجرکاری کی جس میں ڈی ایس پی سہیل احمد خان، ایس ایچ او سید راشد علی اور دیگر افراد نے پودے لگائے۔

آخر میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات ذمہ داران نے پولیس افسران کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر ایس ایچ او سید راشد علی نےدعوت اسلامی کی دینی خدمات پر اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


مؤرخہ 30 دسمبر2023ء کو  اسسٹنٹ کمشنر کورنگی عمران الحق اوران کے اسٹاف آفیسر مرتضی قائم خانی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔

جہاں ذمہ داران نے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے اسٹاف آفیسر کو ویلکم کیا اور شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔ نماز عصر کی ادائیگی کے بعد نگران آسٹریلیا رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کے درس میں شرکت کی اور آپ سے ملاقات کی ۔

بعدازاں ذمہ داران نے شخصیات کو دنیا بھر میں ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں پر مشتمل دعوت اسلامی کی ڈاکیو منٹری دکھائی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے دعوت اسلامی کے متعلق اچھے تاثرات پیش کئے۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  رابطہ برائے شخصیات ذمہ داران کی دعوت پر مؤرخہ 30 دسمبر2023ء کو چیئرمین ماڈل ٹاؤن ظفر علی خان اور ڈائریکٹر سینیٹیشن نیئر رضا، ڈائریکٹر انفارمیشن سعد خان نے فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے شخصیات کو خوش آمدید کہا اور ان کو فیضان مدینہ میں قائم چند شعبہ جات کا وزٹ کروایا نیز دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا جبکہ دینی وفلاحی کاموں کی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی جس پر انہوں نے دینی کاموں کے اس انداز پر خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے زیرِ  اہتمام صحبت پور میں ڈسٹرکٹ نگران حفیظ اللہ عطاری مدنی نے صوبائی ذمہ دار حاجی محمد انور عطاری ،مجیب الرحمن عطاری اور ڈسٹرکٹ جعفر آباد کے ذمہ دار کے ساتھ سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر سلیم خان کھوسہ سے ملاقات کی۔

ڈسٹرکٹ نگران حفیظ اللہ عطاری مدنی نے میر سلیم خان کھوسہ سے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی جس میں ا نہیں ملک و بیرون ملک میں ہونے والی کاوشوں کے متعلق بتایا اور ان کو نیکی کے کاموں میں اپنے عشر کے ذریعے تعاون کرنے کی ترغیب دلائی نیز عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی پیش کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے تحصیل نگران محمد شاہد صابر عطاری نے ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب ملک نواز سے ملاقات کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ملک نواز صاحب کو تحصیل پنڈی گھیب میں ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں سے آگاہ کیا نیز پنڈی گھیب میں وقتاً/ فوقتاً ہونے والے مدنی حلقوں، قرآن خوانی اور محفل میلاد سے متعلق بھی بتایا۔ساتھ ہی ان کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت بھی پیش کی اور امیر اہل سنت حضرتِ علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے تحریر کردہ رسائل بھی تحفے میں دیئے۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


23 دسمبر 2023ء کو    نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کی آمد کے موقع پر ڈسٹرکٹ لودہراں میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا۔ مدنی حلقہ میں سیدپیررفیع الدین شاہ صاحب ( MPA سجادۂ نشین آستانہ عالیہ مہرآبادشریف )سمیت دیگر بااثر شخصیات کی بھی شرکت ہوئی۔

رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا جس میں انہیں ملک و بیرون ممالک میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق آگاہی دی اور ان کو بھی دینی کام کاموں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینے کا ذہن دیا ۔

ساتھ ساتھ رکن شوریٰ عبد الحبیب عطاری نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔آخر میں شخصیات سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ : شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری مدنی )


تحصیل قائدآباد، ڈسٹرکٹ خوشاب، ڈویژن سرگودھا میں  نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں پرنس آف دامن مہاڑ میاں طاہر منیر اعوان، پرنس آف دامن مہاڑ میاں امجد منیر اعوان اورسیکیورٹی انچارج قائدآباد محمد مشتاق خان سے صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد لیاقت عطاری نے ملاقات کی۔

محمد لیاقت عطاری نے شخصیات کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی سلسلوں کے متعلق بتایا اور ان کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے حوالے سے مثبت تاثرات کاا ظہار کیا اور اجتماع میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: شان حسنین عطاری محمد نثار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)