29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
سبی میں
آئی جی پولیس Cpo
آفس کوئٹہ کے سپرینڈنٹ بابو عرض محمد بلوچ سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے
صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ملاقات کی۔
اس موقع
پر ضیاء الامت فاؤنڈیشن کے صوبائی رہنما فارغ التحصیل بھیرہ شریف حاجی حاکم علی
چشتی اورریٹائرڈ آفس سپرینڈنٹ ٹو ڈی آئی جی
سبی بابو خدا بخش پہنور اور ڈسٹرکٹ نگران سبی محمد اسحاق عطاری بھی موجود تھے۔
دورانِ
ملاقات صوبائی ذمہ دار نے دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے
دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور ان کو جمعرات کو
ہونے والے ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی نیز فیضان مدینہ وزٹ کا شیڈول بتایا جس پر انہوں نے بھلے جذبات پیش کئے۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)