شعبہ رابطہ برائے شخصیات  دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 14اپریل 2024ء بروز اتوار ڈسٹرکٹ جامشورو میں سابق صوبائی وزیر اور پی پی پی ڈسٹرکٹ جامشورو کے ضلعی صدر سید آصف سبزواری کی والدہ کے چہلم پر ایصال ثواب کی محفل کا سلسلہ ہوا ۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کو ایصال ثواب کے تعلق سے فضائل بتائے اور انہیں کراچی فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں اسلامی بھائی نے مرحومہ سمیت تمام امت مسلمہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ جامشورو، ڈویژن حیدرآباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)