سبی میں قبائلی رہنما میر جاوید مری ،ایڈووکیٹ حاجی میر مراد بخش مری اور  میر رسول بخش مری کے والد محترم حاجی میر فیض محمد مری کے انتقال پر دعوت اسلامی کے صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد وقار عطاری نے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات محمد وقار عطاری نے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ا یصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کروائی۔ بعدازاں فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے اجتماعات میں شرکت کرنے کی نیکی کی دعوت دی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران سبی محمد اسحاق عطاری و دیگر قبائلی شخصیات بھی موجود تھے۔(رپورٹ :شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)