رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری کی فیصل آباد میں کئی اہم شخصیات سے ملاقات
18 اپریل 2024 ء کو دعوتِ اسلامی کے
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ
دار محمد لیاقت عطاری نے فیصل آباد میں کئی
اہم شخصیات ٭آر پی او فیصل آباد ڈی آئی جی ڈاکٹر عابد خان ٭ریجنل آفیسر سپیشل
برانچ ایس پی مہر محمد سعید ٭ڈسٹرکٹ آفیسر
سپیشل برانچ ڈی ایس پی جاوید اقبال ٭ایم
پی اے میاں اجمل آصف ٭صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل
فیصل آباد میاں انوار الحق اور ٭پی ایس او ٹو آر پی او محمد شبیر سے ملاقات کی
۔
دوران ملاقات کئی امور پر تبادلۂ خیال ہوا ۔ صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے ان شخصیات کو دعوتِ اسلامی
کی دینی اور فلاحی خدمات کا تعارف کروایا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی
درخواست کی۔ شخصیات نے دعوت اسلامی کی
خدمات کو سراہا اور ممکنہ تعاون کی یقین
دہانی کروائی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ
برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی)