عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 مئی 2025ء کو ملتان ڈویژن میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسڑکٹ، تحصیل،ٹاؤن اور ذیلی اداروں کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

نگرانِ شعبہ، صوبائی ذمہ دار اور نگرانِ ڈویژن نے شعبے کے متعلق کلام کرتے ہوئے شیڈول، 12 دینی کام بالخصوص قافلوں اور عیدالاضحیٰ سمیت دیگر ایونٹس پر تبادلۂ خیال کیا نیز ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف اہم نکات پر اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اپنی اپنی رائے بھی پیش کی اور دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)