مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ، صوبائی ذمہ داران اور پنجاب کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

ابتداءً دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے اپنی گفتگو کے دوران ذمہ داران کی تقرری کے حوالے سے بھی کلام کیا جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں ا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)