اسلامی بہنوں کی مجلس دار السنہ کے  زیر اہتمام25اپریل2020ء بروز ہفتہ پاک سطح دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہن، اوکاڑہ زون سطح دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہن اور زون نگران اسلامی بہن کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کورس کے ایڈمیشن ، مدنی عملے کے ٹیسٹ اور مسائل کے حوالے سے کلام کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس دار السنہ للبنات کے زیر اہتمام28مارچ 2020ء کو فیصل آباد دارالسنہ کے مدنی عملے کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں پاک سطح دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہن، فیصل زون نگران اسلامی بہن اور فیصل آباد دارالسنہ کے مدنی عملے نے شرکت کی۔پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کا نظام ، مدنی عملے کی تربیت اور ٹیسٹ کے حوالے سے کلام کیا۔



اسلامی بہنوں کی مجلس دار السنہ  للبنات کے زیر ِ اہتمام18 مارچ 2020ء بروز بدھ راولپنڈی میں قائم دارالسنہ للبنات میں سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ” جوانی میں عبادت کے فضائل“ کے موضو ع پربیان کیا اور بیان میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس دار السنہ للبنات کے زیر ِ اہتمام 18 مارچ 2020ء بروز بدھ راولپنڈی کے دارالسنہ للبنات میں پاکستان نگران اسلامی بہن کی پاک سطح دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے غوروفکر کیا۔


دعوتِ اسلامی کے مجلس دار السنہ للبنات  کے زیر اہتمام گلشن اقبال میں قائم دار السنہ للبنات میں” 12 روزہ رہائشی کورس“ اور ”اسلامی زندگی کورس“ کا سلسلہ جاری ہے۔ 15 مارچ 2020ء کو رکن عالمی مجلس مشاورت مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور ان اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے مدنی کام کرتے رہنے اور دوسروں کو نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے تحت دار السنہ للبنات گلشن اقبال کراچی  میں معلمہ مدنی قاعدہ کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغہ دعوت اسلامی نے اچھے ماحول کی برکتیں اور نیکیوں پر استقامت پانے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔اجتماع کے اختتام پر طالبات میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبےدارالسنہ کے تحت9 مارچ2020ء   سے پاکستان بھر کے دار السنہ للبنات میں ”اسلامی زندگی کورس“(تمام اسلامی بہنوں کےلئے) جاری ہے۔

اس کورس میں تجوید،فقہ،مہلکات، معاملات،شان خاتون جنت کتاب کا انفرادی مطالعہ وغیرہ شامل ہے۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ملتان میں قائم دارالسنہ للبنات  میں7مارچ 2020ء کو فیضان قراٰن کورس اور معلمہ مدنی قاعدہ کورس کی اختتامی تقریب کا سلسلہ ہوا ۔ اختتام پر دونوں کورسز کی اسلامی بہنوں کے درمیان ذہنی آزمائش کا انعقاد بھی کیا گیا۔ کورس کی اسلامی بہنوں کی ذہانت آنے والی مہمان اسلامی بہنوں کی توجہ کا مرکز بنی۔کورس کی اسلامی بہنوں کے تاثرات اور جذبے تھے کہ اب سنتوں کے مطابق زندگی گزاریں گے اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں مدنی کام کرنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  فیصل آباد میں قائم دارالسنہ للبنات میں فیضانِ قراٰن کورس اور معلمہ مدنی قاعدہ کورس کا سلسلہ جاری ہے۔ 7مارچ 2020ء بروز جمعۃ المبارک کو فیضان قراٰن کورس اور معلمہ مدنی قاعدہ کورس طالبات کے درمیان ذہنی آزمائش کا سلسلہ رکھا گیا جس میں دور و نزدیک سے کم و بیش 117 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ اس سلسلے میں ریجن نگران اسلامی بہن، زون نگران اسلامی بہن، علاقائی دورہ اراکین ریجن اسلامی بہن، ڈونیش بکس اراکین ریجن اسلامی بہن اور رکن زون مدنی حلقہ ذمہ دارااسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے اس سلسلے کو خوب سراہا اور اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔