دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں رہائشی کورس کا انعقاد ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو تجوید ،فقہ ، نماز سے متعلق بہار شریعت سے مسائل بتائے گئے اور شجرہ عطاریہ کےاوراد سکھائےگئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی زون ساؤتھ 2 کی کابینہ نیو کراچی، اورنگی ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں علاقہ نگران تا زون نگران نیز دارالسنہ ریجن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے ماتحت کی تربیت کرنے کے حوالے سے بیان کرتےہوئے فرض علوم سیکھنے کا ذہن دیا نیزذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں کو نماز کورس، کفن دفن کورس و تجوید قرا ٰن درست کرکے ٹیسٹ دینے کا ہدف دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں دارالسنہ کی اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ملتان دارالسنہ کی اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی دینی کاموں کےحوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے اور مدنی عملہ کے تقرر کے حوالے سے زون نگران اسلامی بہن کو اہداف دیئے ۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ دارالسنہ  کےتحت گزشتہ دنوں بذریعہ آن لائن اسلامی زندگی کورس کاانعقادہواجس میں پاکستان بھرکی 467اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

6جون 2021ءسےپاکستان کےان شہروں (کراچی،حیدرآباد،ملتان ،فیصل آباد اوراوکاڑہ) کےدارالسنہ میں رہائشی فیضانِ نمازکورس کاآغاز ہورہا ہے۔ یہ کورس تمام اسلامی بہنیں کرسکتی ہیں۔

اس کورس میں نماز سے متعلق بہار شریعت سے مسائل ، فقہ ، تجوید،شجرۂ عطاریہ اور متفرق دینی کام سے متعلق معلومات دی جائے گئ۔

داخلےکی خواہش مند اسلامی بہنیں اس میل آئی ڈی پررابطہ فرمائیں:

ib.darulsunnahpak@dawateislami.net

دعوتِ اسلامی کے تحت 25مئی   بروز منگل2021ء کو ملتان دارالسنہ اسلامی بہنوں کامدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ملتان دارالسنہ کی اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور رات کی ناظمہ اور دن کی خادمہ کے تقرر کے حوالے سے زون نگران اسلامی بہن کو اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گجرات زون دارالسنہ مدنی عملہ کا بذریعہ کال مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پاک سطح دارالسنہ ذمہ دار اور گجرات زون دارالسنہ مدنی عملہ کی اسلامی بہنوں کی شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی عملہ مکمل کرنے اور کورسز ایڈمیشن کے اہداف دیئے اور کورسز میں بہتری کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


کراچی دارالسنہ للبنات کے تحت آن لائن فیضان رمضان کورس کاآغاز

Sat, 24 Apr , 2021
3 years ago

اسلامی بہنوں کےشعبے دارالسنہ للبنات کے تحت 14 اپریل 2021ء بروز بدھ سے 26 دن کا آن لائن فیضانِ رمضان کورس کا سلسلہ جاری ہے، اس کورس کا دورانیہ 2 گھنٹے ہے، دو درجات کا آغاز ہوچکا ہے جن میں 58 اسلامی بہنیں شریک ہے۔

کورس کی خصوصیات : مدنی قاعدہ ،نماز کے متعلق اہم شرعی مسائل ، روزے کے متعلق شرعی مسائل اور منتخب سورتیں اور چھ کلمے سکھائے جائیں گے۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبہ دارالسنہ للبنات  کےتحت مارچ2021ء کی 4 تاریخ سے12مدنی کام کورس کاآغاز ہوا جس میں 158اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسی طرح 19مارچ 2021ء سےاسلامی زندگی کورس کاآغاز ہو اجس میں 257اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جبکہ19 مارچ 2021ءکراچی دارالسنہ میں سائن لینگویج کورس کروایا گیا جس میں 35اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن، سرگودھا زون میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں شعبہ دارالسنہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے دارالسنہ کے تحت ہونے والے آن لائن فیضان ِرمضان کورس میں شرکت کرنے اور دیگر اسلامی بہنوں کو داخلے کروانےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

 


اسلامی بہنوں کے شعبہ  دارالسنہ للبنات کے تحت 12 دن کا رہائشی فیضان ِرمضان کورس کا سلسلہ یکم رمضان المبارك سے جاری ہے، اس کورس کیلئے شرائط عمر کم از کم 18 سال،اردو لکھنا پڑھنا جانتی ہو اور مدنی ماحول سے وابستگی کی مدت 12 بارہ ماہ ہو، اس کورس میں نماز ، فقہ، تجوید، سنتیں اور آداب سکھائے جائےگیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دار السنہ کےتحت 11 اپریل بروزاتوار کو بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اور پاکستان نگران و مجلس بیرون ملک ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغہ ٔاسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودینی کاموں میں بہتری کےحوالے سے اسلامی بہنوں کونکات بتائےاور شعبہ کے دینی کام احسن انداز سے کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


کراچی شعبہ دارالسنہ کے تحت 7 دن رہائشی کورس کاآغاز 

Mon, 5 Apr , 2021
3 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ دارالسنہ للبنات   کے تحت 7 دن پر مشتمل رہائشی اصلاحِ اعمال کورس 3 اپریل 2021 ء سے اس کاسلسلہ جاری ہے جس میں مقامی اسلامی بہنیں شریک ہےاس کورس تجوید ،فقہ، نیک اعمال کی عملی مشق سے متعلق اسلامی بہنوں کو معلومات فراہم کی جائیں گی اس کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی شرائط: عمر کم سے کم 18 سال ہو، اردو لکھنا پڑھنا جانتی ہوں، مدنی ماحول سے وابستگی کی مدت کم از کم 12 ماہ ہوں۔

کورس کا مقام: دارالسنہ للبنات زون ساؤتھ 2 کراچی۔