دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 8 نومبر 2021ء کوفیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہو اجس میں ریجن ذمہ دار اسلامی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی شیڈول کا فالو اپ کیا اور انہیں داخلوں کو بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئے ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کی جانب سے  7 اکتوبر 2021ءکو پاکستان کے مختلف شہروں (کراچی، فیصل آباد، مظفرآباد، راولپنڈی، ملتان،گجرات،اوکاڑہ،سرگودھا اورحیدرآباد) میں دو مختلف رہائشی کورسز’’ فیضان قراٰن ‘‘و ’’ دینی کام ‘‘کورسزکروائے گئے ۔

فیضان قراٰن کورس میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 234

دینی کام کورس میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 212 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ دارالسنہ للبنات کے زیر اہتمام 3 اکتوبر 2021ء اوکاڑہ زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے دارالسنہ للبنات میں کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اورکورسز کرنے والی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں نیکیاں کرنے، برائی سے بچنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے مدنی برقع پہننے اور دینی کام کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت  29ستمبر 2021ءبروز بدھ کو پاکستان کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں( کراچی ، ملتان ، حیدرآباد ، سرگودھا ، فیصل آباد ، اوکاڑہ اور گجرات )میں آٹھ دینی کام کورس کرنے والی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔پاکستان نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے نکات سمجھائے ۔

اسی طرح پاکستان کے شہرراولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے بینکرز کالونی میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کاانعقادہواجس میں مبلغہ ٔ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےکاذہن دیتےہوئے دعا بھی کروائی ۔


دارالسنہ  للبنات کےتحت ہونےوالےدینی کام کی جھلکیاں

Tue, 5 Oct , 2021
2 years ago

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں میں کراچی ساؤتھ زون 1 گلشن اقبال دارالسنہ للبنات میں’’ آٹھ دینی کام ‘‘کورس کاانعقادہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کو ’’ انفرادی کوشش کرنے کا طریقہ ‘‘ کےموضوع پر تربیت کی ۔ اس تربیتی بیان میں پاکستان کی دیگر دارالسنہ للبنات میں آٹھ دینی کام کورس کرنے والی اسلامی بہنوں نے آن لائن شرکت کی ۔

٭دوسری جانب ’’ ملیر دارالسنہ للبنات‘‘ میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے وزٹ کیا۔کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کو تنظیمی ذمہ داری لینے اور جن کے پاس تنظیمی ذمہ داری ہے اُن کو کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانےکی ترغیب دلائی ، ماہانہ مدنی مشورہ لینے اور ماہانہ کارکردگی فارم پُر جمع کروانے کا ذہن دیا ۔

٭اسی طرح بن قاسم زون قائد آباد کابینہ کراچی میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ریجن نگران ، زون و کابینہ نگران مع مشاورتوں اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ لیا ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے ’’مبلغہ ہر جگہ مبلغہ ہوتی ہے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نئے گاؤں گوٹھ میں دینی کام کرنے، تقرری کے اہداف مکمل کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اہداف مکمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ میں دارالسنہ للبنات کے افتتاح کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد ہواجس میں ڈویژن وکابینہ نگران مع مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے ’’حیاء‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے اور مدنی برقع پہننے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔آخر میں صاحبزادیِ عطار نے دعا کروائی اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو تحائف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت پچھلے دنوں   حیدرآباد ریجن میں قائم دارالسنہ میں فیضانِ قراٰن کورس کا انعقاد ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو وضو وغسل کے مسائل بتائےگئے، مدنی قاعدہ اور 10سورتیں تجوید کے ساتھ یاد کروائی گئی ۔مزید ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاور نمازوں کی پابندی کرنےکاذہن دیا گیا نیزاس کورس میں8اسلامی بہنوں نے شرعی پردہ جبکہ دیگر اسلامی بہنوں نے دینی کام کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ دار السنہ للبنات کے زیر اہتمام کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، اوکاڑہ، سرگودھا، راولپنڈی اور گجرات میں ”12 دن کے رہائشی کورس ”فیضان قرآن کورس“، ”ناظرہ قرآن کورس“اور ”مفتشہ کورس“ جاری ہے۔

دوران کورس اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”قرآن پاک کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو قرآن پاک درست مخارج کے ساتھ یاد کرنے، تلاوت کرنے اور دوسروں کو پڑھانے کی فضیلت بتائی۔

کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ 3 آیات ترجمہ وتفسیر کے ساتھ تلاوت کرنے اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے پڑھانے کی نیتیں بھی کروائیں گئیں۔ بیان کو سن کر اسلامی بہنوں نے قرآن پاک پڑھنے پڑھانے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ دار السنہ للبنات کے زیر اہتمام راولپنڈی میں 12 دن کے رہائشی ”فیضان قرآن  کورس“ اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت ”ناظرہ قرآن کورس“ جاری ہے۔

دوران کورس نگران پاکستان اسلامی بہن نے گناہوں سے بچنے اور نیک اعمال کرنے کے موضوع پر بیان کیا۔

اس بیان میں پاکستان کے دیگر دارالسنہ کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، اوکاڑہ، سرگودھا اورگجرات میں کورس کرنے والے اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک تھیں۔

بیان کے بعد کورس میں آنے والی اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی سے وابستہ رہنے اور دینی کام کرنے کی نیت کی۔

اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیان کی برکت سے دل میں خوفِ خدا پیداہونے کے ساتھ گناہوں سے بچنے کا جذبہ نصیب ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ دعوت اسلامی کا دینی ماحول ایسا پیارا ماحول ہے کہ جو بھی اس ماحول میں آجاتا ہیں وہ گناہوں سے بچنے والا اور نیکیاں کرنے والا بن جاتا ہے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ دار السنہ للبنات کے تحت ملیر ایسٹ زون میں نئی دار السنہ کے قیام کے موقع  پر ”محفل نعت“ بسلسلہ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

صاحبزا یِ عطاری سلمھا الغفار نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ کورس میں شرکت والی کم وبیش 200اسلامی بہنوں نے شرعی پردہ کرنے کی نیتیں پیش کیں۔

واضح رہے کہ یہ بیان بذریعہ انٹرنیٹ پاکستان بھر کے آٹھ دار السنہ میں بھی سنا گیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ دار السنہ للبنات کے زیر اہتمام کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آبادم، سرگودھا، اوکاڑہ، راولپنڈی اور گجرات میں قائم دار السنہ میں رہائشی کورسز (فیضان قرآن کورس، ناظرہ قرآن کورس، معلمہ مدنی قاعدہ کورس، مفتشہ کورس) جاری ہے۔

دوران کورس نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ لنک ”تعلیم قرآن کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا۔

بیان کے بعد اسلامی بہنوں کی جانب سے مختلف نیتیں پیش کی گئیں جن کی تفصیلات درجِ ذیل ہے:

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:188

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کی نیت کرنے اسلامی بہنوں کی تعداد:151

روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:54


دعوت اسلامی کے شعبہ دار السنہ للبنات کے زیر اہتمام کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، اوکاڑہ، سرگودھا، راولپنڈی اور گجرات میں ”12 دن کے رہائشی کورس“، ”فیضان نماز کورس“، ”ناظرہ قرآن کورس“اور ”مفتشہ کورس“ جاری ہے۔

دوران کورس اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”قرآن پاک کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو قرآن پاک درست مخارج کے ساتھ یاد کرنے، تلاوت کرنے اور دوسروں کو پڑھانے کی فضیلت بتائی۔

کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ 3 آیات ترجمہ وتفسیر کے ساتھ تلاوت کرنے اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے پڑھانے کی نیتیں بھی کروائیں گئیں۔ بیان کو سن کر اسلامی بہنوں نے قرآن پاک پڑھنے، پڑھانے کی نیتیں بھی کیں۔